Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَصْفَرُ فَاقِعٌ کے معنی گہرے زرد رنگ کے ہیں اور یہ اصفر کی تاکید ہے جس طرح اَسْوَدُ حَالِکٌ میں حَالِکٌ کا لفظ اَسْوَدُ کی تاکید بن کر استعمال ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (صَفۡرَآءُ ۙ فَاقِعٌ ) (۲:۶۹) گہرا زرد رنگ۔ فَقْعٌ: ایک قسم کی کھمبی ہے جس کے ساتھ ذلیل آدمی کو تشبیہ دے کر کہا جاتا ہے۔ ھُوَ اَذَلُّ مِنْ فَقَعٍ بِقَاعٍ: وہ جنگل کی کھمبی سے بھی زیادہ ذلیل ہے۔ خَلِیْلً نے کہا ہے کہ شراب کو فُقَّاع اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس پر جھاگ ابھر آتی ہے۔ اور تشبیہ کے طور پر پانی کے بلبلے کو بھی فَقَاقِیْعُ الْمَائِ بولتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَاقِعٌ سورة البقرة(2) 69