Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبُطْؤُ: (ک) کے معنی چلنے میں دیر لگانے اور سستی کرے کے ہیں اور یہ باب کرم و تفاعل و استفعال اور افعال سے استعمال ہوتا ہے، لیکن بَطُؤَ (ک) کے معنی اس وقت بولتے ہیں جب دیر لگانے کے عادی ہوجائے اور تَبَاطَأَ کے معنی بتکلف دیر کرنا اور استفعال میں طلب کے معنی پائے جاتے ہیں۔ اِبْطَائٌ: (افعال) سست رفتاری کے ساتھ متصف ہونا۔ نیز بَطَّأَہٗ وَاَبْطَأَہٗ (متعدی) مؤخر کرنا اور آیت کریمہ : (وَ اِنَّ مِنۡکُمۡ لَمَنۡ لَّیُبَطِّئَنَّ ) (۴:۷۲) اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو (عمداً) دیر لگاتے ہیں۔ میں لَیُبَطِّئَنَّ کے معنی دوسروں سے دیر لگوانا کے ہیں اور بعض نے اس کے معنی بہت زیادہ سستی کرنا بھی لکھے ہیں حاصل یہ ہے کہ بعض تم میں سے خود بھی دیر لگاتے ہیں اور دوسروں سے بھی دیر لگواتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لَّيُبَطِّئَنَّ سورة النساء(4) 72