Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यक़ीनन तुम में कोई ऐसा भी है जो सुस्ती से काम लेता है, फिर अगर तुम्हें कोई मुसीबत पहुँचे तो वह कहता है कि अल्लाह ने मुझ पर ईनाम किया कि मैं उनके साथ नहीं था।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ تم میں یقیناوہ بھی ہے جونکلنے میں ضرور بہ ضرور دیر لگائے گا،چنانچہ اگرتمہیں کوئی مصیبت آپہنچے توکہے گا: ’’یقیناًاﷲ تعالیٰ نے مجھ پر انعام کیا جب کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور تم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ پس اگر تم کو کوئی گزند پہنچ جائے تو کہتے ہیں کہ مجھ پر اللہ نے فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ شریک نہ ہوا ۔

By Hussain Najfi

اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو پیچھے رکا رہنا پسند کرتے ہیں پس اگر تم پر کوئی مصیبت نازل ہو تو کہتا ہے کہ یہ مجھ پر اللہ کا احسان تھا کہ ان کے ساتھ حاضر نہ تھا ۔

By Moudoodi

ہاں ، تم میں کوئی کوئی آدمی ایسا بھی ہے جو لڑائی سے جی چراتا ہے ، 102 اگر تم پر کوئی مصیبت آئے تو کہتا ہے اللہ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ نہ گیا ،

By Mufti Naeem

اور یقیناً تم میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو ( جہاد میں شریک ہونے میں ) دیر لگا دیتا ہے پھر تمہیں کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو کہتا ہے کہ بیشک مجھ پر اﷲ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ میں ان لوگوں کیساتھ شریک نہیں تھا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یقینا تم میں کوئی ایسا بھی ضرور ہوگا جو ( جہاد میں جانے سے ) سستی دکھائے گا ، پھر اگر ( جہاد کے دوران ) تم پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہے گا کہ اللہ نے مجھ پر بڑا انعام کیا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ موجود نہیں تھا ۔

By Noor ul Amin

تم میں سے بعض ( لوگ ) پیچھے رہے جاتے ہیں پھرا گر تمہیں ( جنگ کے دوران ) کوئی مصیبت پہنچ جاتی ہے تو ( پیچھے رہنے والا ) کہتا ہے کہ مجھ پر تواللہ نے بہت احسان کیا کہ میں ان میں موجودنہ تھا

By Kanzul Eman

اور تم میں کوئی وہ ہے کہ ضرور دیر لگائے گا ( ف۱۸٦ ) پھر اگر تم پر کوئی افتاد پڑے تو کہے خدا کا مجھ پر احسان تھا کہ میں ان کے ساتھ حاضر نہ تھا ،

By Tahir ul Qadri

اور یقیناً تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو ( عمداً سستی کرتے ہوئے ) دیر لگاتے ہیں ، پھر اگر ( جنگ میں ) تمہیں کوئی مصیبت پہنچے تو ( شریک نہ ہونے والا شخص ) کہتا ہے کہ بیشک اللہ نے مجھ پراحسان فرمایا کہ میں ان کے ساتھ ( میدانِ جنگ میں ) حاضر نہ تھا