اَلْاَسْتِنْبَاطُ: کے معنی استخراج کے ہیں۔ جیسے فرمایا: (وَ لَوۡ رَدُّوۡہُ اِلَی الرَّسُوۡلِ وَ اِلٰۤی اُولِی الۡاَمۡرِ مِنۡہُمۡ لَعَلِمَہُ الَّذِیۡنَ یَسۡتَنۡۢبِطُوۡنَہٗ مِنۡہُمۡ) (۴:۸۳) اور اس کو پیغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقیق کرنے والے اس کی تحقیق کرلیتے۔ اور یہ اَنْبَطْتُّ کَذَا سے استفعال کا صیعہ ہے جس کے اصل معنی پانی نکالنے کے ہیں اور کنواں کھودنے کے بعد جو پہلی دفعہ پانی نکالا جاتا ہے اسے نبط کہا جاتا ہے۔ فَرَسٌ اَنْبَطُ: اسپ سفید بغل۔ اسی سے نَبْطٌ ایک مشہور قوم کا نام ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ | سورة النساء(4) | 83 |