اَلنَّطِیْحَۃُ: سینگ لگنے سے مری ہوئی بکری۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ الۡمُتَرَدِّیَۃُ وَ النَّطِیۡحَۃُ) (۵:۳) اور جو انور گر کر مرجائے اور جو سینگ لگ کر مرجائے۔ اَلنَّطِیْحُ وَالنَّاطِحُ: اس آہو یا پرند کو کہتے ہیں۔ جو شکاری کی طرف سیدھا آئے۔ گویا وہ سینگ سے مارنا چاہتا ہے۔ ایسے شکار کو منحوس خیال کیا جاتا ہے۔ اسی سے نَوَاطِحُ الدَّھْرِ ہے جس کے معنی شدائد زمانہ کے ہیں۔ اور فَرَسٌ (نَطِیْحٌ) اس گھوڑے کو کہتے ہیں جس کی پیشانی کے دونوں طرف سفید ہوں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَالنَّطِيْحَةُ | سورة المائدة(5) | 3 |