तुम पर हराम किया गया मुर्दार और ख़ून और सुअर का गोश्त और वह जानवर जो अल्लाह के सिवा किसी और के नाम पर ज़बह किया गया हो और जो मर गया हो गला घोंटने से या चोट लगने से या ऊँचाई से गिरकर या सींग मारे जाने से और वह जिसको दरिंदे ने खाया हो मगर जिसको तुमने ज़बह कर लिया हो, और वह जो बुतों की ख़ास जगहों पर ज़बह किया गया हो और यह कि तुम तक़सीम करो जुए के तीरों से, ये सब गुनाह के काम हैं, आज काफ़िर तुम्हारे दीन की तरफ़ से मायूस हो गए पस तुम उनसे न डरो बल्कि सिर्फ़ मुझ से डरो, आज मैंने तुम्हारे लिए तुम्हारे दीन को पूरा कर दिया और तुम पर अपनी नेमत पूरी कर दी और तुम्हारे लिए इस्लाम को दीन की हैसियत से पसंद कर लिया, पस जो भूख से मजबूर हो जाए लेकिन गुनाह पर माइल न हो तो बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।
تم پرحرام کردیاگیامرداراورخون اورسؤرکاگوشت اوروہ جس پراﷲ تعالیٰ کے سواکسی کا نام پکارا جاتاہے اورگلاگھٹنے سے مرنے والااورچوٹ لگنے سے مرنے والا اور بلندی سے گرکر مرنے والااور سینگ لگنے سے مرنے والااورجسے درندے نے کھایاہو مگر جسے تم نے ذبح کیا ہو اورجوکسی آستانے پرذبح کیا گیا ہواوریہ بھی(حرام ہے)کہ تم تیروں کے ساتھ قسمت کا حال معلوم کرو،یہ نافرمانی ہے۔آج تمہارے دین سے وہ لوگ مایوس ہوگئے جنہوں نے کفرکیا چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورتم مجھ سے ڈرو، آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیاہے اورتم پراپنی نعمت پوری کردی ہے اورتمہارے لیے اسلام کو بطوردین پسند کیا ہے،چنانچہ جوشخص بھوک میں مجبور کیاجائے کہ گناہ کے لیے مائل ہونے والانہ ہوتو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔
تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا گیا ، جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو اور وہ جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، جو چوٹ سے مرا ہو ، جو اوپر سے گر کر مرا ہو ، جو سینگ لگ کر مرا ہو ، جس کو کسی درندے نے کھایا ہو ، بجز اس کے جس کو تم نے ذبح کرلیا ہو اور وہ جو کسی تھان پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ کہ تقسیم کرو تیروں کے ذریعے سے ۔ یہ سب باتیں فسق ہیں ۔ اب یہ کافر تمہارے دین کی طرف سے مایوس ہوگئے تو ان سے نہ ڈرو ، مجھ ہی سے ڈرو ۔ اب میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لئے اسلام کو ، دین کی حیثیت سے ، پسند فرمایا ۔ پس جو بھوک میں مضطر ہوکر ، بغیر گناہ کی طرف مائل ہوئے ، کوئی حرام چیز کھالے تو اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔
تم پرحرام کردیاگیامرداراورخون اورسؤرکاگوشت اوروہ جس پراﷲتعالیٰ کے سواکسی کا نام پکارا جاتاہے اورگلاگھٹنے سے مرنے والااورچوٹ لگنے سے مرنے والا اور بلندی سے گرکر مرنے والااور سینگ لگنے سے مرنے والااورجسے درندے نے کھایاہو مگر جسے تم نے ذبح کیا ہو اورجوکسی آستانے پرذبح کیا گیا ہواوریہ بھی ( حرام ہے ) کہ تم تیروں کے ساتھ قسمت کا حال معلوم کرو ، یہ نافرمانی ہے ۔ آج تمہارے دین سے وہ لوگ مایوس ہوگئے جنہوں نے کفرکیا چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورتم مجھ سے ڈرو ، آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیاہے اورتم پراپنی نعمت پوری کردی ہے اورتمہارے لیے اسلام کو بطوردین پسند کیا ہے ، چنانچہ جوشخص بھوک میں مجبور کیاجائے کہ گناہ کے لیے مائل ہونے والانہ ہوتو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بے حدبخشنے والا ، نہایت رحم والاہے ۔
تم پر حرام کیا گیا مردار ، 9 خون ، سور کا گوشت ، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ، 10 وہ جو گلا گھٹ کر ، یا چوٹ کھا کر ، یا بلندی سے گر کر ، یا ٹکر کھا کر مرا ہو ، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پا کر ذبح کر لیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور 11 وہ جو کسی آستانے 12 پر ذبح کیا گیا ہو ۔ 13 نیز یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانْسوں کے ذریعہ سے اپنی قسمت معلوم کرو ۔ 14 یہ سب افعال فسق ہیں ۔ آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے پوری مایوسی ہوچکی ہے لہٰذا تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ 15 آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے ﴿لہٰذا حرام و حلال کی جو قیود تم پر عائد کر دی گئی ہیں ان کی پابندی کرو﴾16 ۔ البَتّہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر ان میں سے کوئی چیز کھا لے ، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 17
تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور ( اور تما م چیزیں ) جو غیر اللہ کیلئے مخصوص کر دی گئی ہوں اور جانور گلا گھٹنے سے مر جائے اور جو چوٹ کھا کے مر جائے اور جو اونچائی سے گر کر مرجائے اور جو کسی کے سینگ ( یاٹکڑ ) سے مرجائے اور جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو حرام کئے گئے ہیںمگر یہ کہ تم ( زندہ حالت میں ) ذبح کر لو اور جو مشرکانہ رسوم کی ادائیگیوں کی جگہوں پر ذبح کئے گئے اور جو قرعہ کے تیروں کے ذریعے تقسیم کیاجائے ( حرام کیا گیا ہے ) یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافر تمہارے دین کے بارے میں ناامید ہو گئے ہیں سو تم ان سے نہ ڈرو مجھ ( ہی ) سے ڈرو آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے بطور دین کے پسند کر لیا ۔ پس جو شخص بھوک کی شدت سے مجبور ہوجائے گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو ( بقدر ضرورت حرام کھالینے کی اسے اجازت ہے ) تو پس یقینا اللہ تعالیٰ مغفرت فرمانے والے مہربان ہیں ۔
تم پر مردار جانور اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور حرام کردیا گیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو اور وہ جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، اور جسے چوٹ مار کر ہلاک کیا گیا ہو ، اور جو اوپر سے گر کر مرا ہو ۔ اور جسے کسی جانور نے سینگ مار کر ہلاک کیا ہو ، اور جسے کسی درندے نے کھالیا ہو ، الا یہ کہ تم ( اس کے مرنے سے پہلے ) اس کو ذبح کرچکے ہو ، اور وہ ( جانور بھی حرام ہے ) جسے بتوں کی قربان گاہ پر ذبح کیا گیا ہو ۔ اور یہ بات بھی ( تمہارے لیے حرام ہے ) کہ تم جوے کے تیروں سے ( گوشت وغیرہ ) تقسیم کرو ۔ ( ٦ ) یہ ساری باتیں سخت گناہ کی ہیں ۔ آج کافر لوگ تمہارے دین ( کے مغلوب ہونے ) سے ناامید ہوگئے ہیں ، لہذا ان سے مت ڈرو ، اور میرا ڈر دل میں رکھو ۔ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا ، تم پر اپنی نعمت پوری کردی ، اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر ( ہمیشہ کے لیے ) پسند کرلیا ( ٧ ) ( لہذا اس دین کے احکام کی پوری پابندی کرو ) ہاں جو شخص شدید بھوک کے عالم میں بالکل مجبور ہوجائے ( اور اس مجبوری میں ان حرام چیزوں میں سے کچھ کھا لے ) بشرطیکہ گناہ کی رغبت کی بنا پر ایسا نہ کیا ہو ، تو بیشک اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
تم پر ( یہ چیزیں ) حرام کی گئی ہیں : مردار ، خون ، خنزیرکاگوشت اور ہروہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی دوسرے کانام پکارا گیا ہو نیز وہ جانورجوگلا گھٹ کریا چوٹ کھاکریا بلندی سے گرکریا سینگ کی ضرب سے مرگیا ہو اور جسے کسی درندے نے پھاڑا ہولیکن اسے تم ( جان نکلنے سے پہلے ) ذبح کرڈالو تو حرام نہیں نیز وہ جانوربھی تم پر حرام کردیاگیا ہے جسے کسی بت کے آستانے پر ذبح کیا گیا ہو اور فال کے تیروں سے قسمت معلوم کرنابھی حرام ہے یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافر تمہاے دین سے بالکل مایوس ہوگئے ہیں لہٰذا ان سے مت ڈرو ، صرف مجھی سے ڈرو آج میں نے تمہارے لئے تمہارادین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے بحیثیت دین اسلام کو پسند کیا پھراگرکوئی شخص بھوک کے مارے مجبورہو جا ئے بشرطیکہ کہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو ، اللہ یقینا بخشنے والارحم کرنے والا ہے
تم پر حرام ہے ( ف۱۳ ) مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح میں غیر خدا کا نام پکارا گیا اور جو گلا گھونٹنے سے مرے اور بےدھار کی چیز سے مارا ہوا اور جو گر کر مرا اور جسے کسی جانور نے سینگ مارا اور جسے کوئی درندہ کھا گیا مگر جنہیں تم ذبح کرلو ، اور جو کسی تھان پر ذبح کیا گیا اور پانسے ڈال کر بانٹا کرنا یہ گناہ کا کام ہے ، آج تمہارے دین کی طرف سے کافروں کی آس نوٹ گئی ( ف۱٤ ) تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج میں نے تمہارے لئے دین کامل کردیا ( ف۱۵ ) اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی ( ف۱٦ ) اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ( ف۱۷ ) تو جو بھوک پیاس کی شدت میں ناچار ہو یوں کہ گناہ کی طرف نہ جھکے ( ف۱۸ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
تم پر مردار ( یعنی بغیر شرعی ذبح کے مرنے والا جانور ) حرام کر دیا گیا ہے اور ( بہایا ہوا ) خون اور سؤر کا گوشت اور وہ ( جانور ) جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو اور گلا گھٹ کر مرا ہوا ( جانور ) اور ( دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی ) ضرب سے مرا ہوا اور اوپر سے گر کر مرا ہوا اور ( کسی جانور کے ) سینگ مارنے سے مرا ہوا اور وہ ( جانور ) جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو سوائے اس کے جسے ( مرنے سے پہلے ) تم نے ذبح کر لیا ، اور ( وہ جانور بھی حرام ہے ) جو باطل معبودوں کے تھانوں ( یعنی بتوں کے لئے مخصوص کی گئی قربان گاہوں ) پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ ( بھی حرام ہے ) کہ تم پانسوں ( یعنی فال کے تیروں ) کے ذریعے قسمت کا حال معلوم کرو ( یا حصے تقسیم کرو ) ، یہ سب کام گناہ ہیں ۔ آج کافر لوگ تمہارے دین ( کے غالب آجانے کے باعث اپنے ناپاک ارادوں ) سے مایوس ہو گئے ، سو ( اے مسلمانو! ) تم ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو ۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو ( بطور ) دین ( یعنی مکمل نظامِ حیات کی حیثیت سے ) پسند کر لیا ۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک ( اور پیاس ) کی شدت میں اضطراری ( یعنی انتہائی مجبوری کی ) حالت کو پہنچ جائے ( اس شرط کے ساتھ ) کہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو ( یعنی حرام چیز گناہ کی رغبت کے باعث نہ کھائے ) تو بیشک اﷲ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے