Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! बे-हुरमती न करो अल्लाह की निशानियों की और न हुरमत वाले महीनों की और न हरम में क़ुर्बानी वाले जानवरों की और न पट्टे बंधे हुए नियाज़ के जानवरों की और न हुरमत वाले घर की तरफ़ आने वालों की जो अपने रब का फ़ज़्ल और उसकी ख़ुशनूदी ढूँढने निकले हैं, और जब तुम एहराम की हालत से बाहर आ जाओ तो शिकार करो, और किसी क़ौम की दुश्मनी कि उसने तुमको मस्जिदे-हराम से रोका है तुमको इस पर न उभारे कि तुम ज़्यादती करने लगो, तुम नेकी और तक़वे में एक-दूसरे की मदद करो और गुनाह और ज़्यादती में एक-दूसरे की मदद न करो और अल्लाह से डरो, बेशक अल्लाह सख़्त अज़ाब देने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں کی بے حُرمتی نہ کرواورنہ حر مت والے مہینوں کی اورنہ حرم کی قربانی کی اورنہ پٹے ڈالے گئے جانوروں کی اورنہ حرمت والے گھر جانے کا ارادہ کرنے والوں کی ،جو اپنے رب کا فضل اوررضامندی تلاش کرتے ہیں،اورجب تم احرام کھول دوتو شکار کرواورکسی قوم کی دشمنی کہ اس نے تمہیں مسجدِحرام سے روکاتھا تمہیں ہرگز اس بات کامجرم نہ بنادے کہ تم حدسے بڑھ جاؤ، اور تم نیکی اور تقویٰ پرایک دوسرے سے تعاون کرواورگناہ اورزیادتی پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کرو،اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ سخت سزادینے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! شعائرِ الہٰی کی بے حرمتی نہ کیجیو ، نہ محترم مہینوں کی ، نہ قربانیوں کی ، نہ پٹے بندھے ہوئے نیاز کے جانوروں کی ، نہ بیت اللہ کے عازمین کی ، جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طالب بن کر نکلتے ہیں اور جب تم حالتِ احرام سے باہر آجاؤ تو شکار کرو اور کسی قوم کی دشمنی ، کہ اس نے تمہیں مسجدِ حرام سے روکا ہے ، تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تم حدود سے تجاوز کرو اور تم نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرو ، گناہ اور تعدی میں تعاون نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! خدا کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو ۔ اور نہ حرمت والے مہینہ کی اور نہ قربانی والے جانور کی اور نہ گلے میں پٹے ڈالے ہوئے جانوروں کی اور نہ ان لوگوں کی ( بے حرمتی کرو ) جو اپنے پروردگار کا فضل و کرم اور اس کی رضامندی کے طلبگار بن کر بیت الحرام ( مقدس گھر ) کی طرف جا رہے ہیں اور جب احرام ختم ہو جائے ( یا حرم سے باہر نکل جاؤ ) تو شکار کر سکتے ہو ۔ اور خبردار ، تمہیں کسی قوم سے عداوت کہ اس نے تمہیں مسجد الحرام سے روک دیا تھا ۔ اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ( اس پر ) ظلم و زیادتی کرو ۔ اور نیکی و پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو ۔ اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو بے شک اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو ۔ ۔ ۔ ۔ 5 نہ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال کرلو ، نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو ، نہ ان جانوروں پر ہاتھ ڈالو جن کی گردنوں میں نذرِ خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں ، نہ ان لوگوں کو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں مکانِ محترم ﴿کعبہ﴾ کی طرف جا رہے ہوں ۔ 6 ہاں جب احرام کی حالت ختم ہوجائے تو شکار تم کر سکتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ 7 اور دیکھو ، ایک گروہ نے جو تمہارے لیے مسجد حرام کا راستہ بند کر دیا ہے تو اس پر تمہارا غصّہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو ۔ 8 نہیں ! جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو ۔ اللہ سے ڈرو ، اس کی سزا بہت سخت ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی ، اور عزت والے مہینے کی اور حرم میں بھیجی ہوئی قربانیوں کی اور گلے میں پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی اور جو لوگ اپنے رب کے فضل اور رضامندی کی تلاش میں بیت الحرام ( خانہ کعبہ ) کا قصد کئے ہوئوں کی بے حرمتی نہ کرو ۔ اور جب تم احرام کھول چکو تو شکار کرسکتے ہو اور کسی قوم کی دشمنی اس سبب سے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرنے لگو ۔ اور آپس میں نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور برائی اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! نہ اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی کرو ، نہ حرمت والے مہینے کی ، نہ ان جانوروں کی جو قربانی کے لیے حرم لے جائے جائیں ، نہ ان پٹوں کی جو ان کے گلے میں پڑے ہوں ، اور نہ ان لوگوں کی جو اللہ کا فضل اور اس کی رضامندی حاصل کرنے کی خاطر بیت حرام کا ارادہ لے کر جارہے ہوں ۔ اور جب تم احرام کھول دو تو شکار کرسکتے ہو ۔ اور کسی قوم کے ساتھ تمہاری یہ دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ( ان پر ) زیادتی کرنے لگو ( ٥ ) اور نیکی اور تقوی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو ، اور گناہ اور ظلم میں تعاون نہ کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو! اللہ کی ( مقررکردہ ) نشانیوں ( مناسک حج ) کی بے حرمتی نہ کرواور ، نہ ادب والے مہینے ( یعنی کہ حج کے مہینہ ) کی ، نہ قربانی اور نہ پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جا رہے ہوں اور نہ ان لوگوں کو ( تنگ ) کروجواپنے رب کی رضااور اس کی فضل کی تلا ش میں بیت اللہ کی طرف حج کی نیت سے جا رہے ہوں ، اور ہاں جب تم احرام اتار ڈالو توشکارکرسکتے ہو اور دیکھوجن لوگوں نے تمہیں مسجدحرام سے روکاتھاان کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم حدسے گزرجائونیزنیکی اور خداترسی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو ، گناہ اور سرکشی کے کاموں میں تعاون نہ کیا کرواوراللہ سے ڈرتے رہوبلاشبہ اللہ کا عذاب بڑاسخت ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! حلال نہ ٹھہرالو اللہ کے نشان ( ف۵ ) اور نہ ادب والے مہینے ( ف٦ ) اور نہ حرم کو بھیجی ہوئی قربانیاں اور نہ ( ف۷ ) جن کے گلے میں علامتیں آویزاں ( ف۸ ) اور نہ ان کا مال و آبرو جو عزت والے گھر کا قصد کرکے آئیں ( ف۹ ) اپنے رب کا فضل اور اس کی خوشی چاہتے اور جب احرام سے نکلو تو شکار کرسکتے ہو ( ف۱۰ ) اور تمہیں کسی قوم کی عداوت کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا ، زیادتی کرنے پر نہ ابھارے ( ف۱۱ ) اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو ( ف۱۲ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اﷲ کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ حرمت ( و ادب ) والے مہینے کی ( یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ ، محرم اور رجب میں سے کسی ماہ کی ) اور نہ حرمِ کعبہ کو بھیجے ہوئے قربانی کے جانوروں کی اور نہ مکّہ لائے جانے والے ان جانوروں کی جن کے گلے میں علامتی پٹے ہوں اور نہ حرمت والے گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کا قصد کرکے آنے والوں ( کے جان و مال اور عزت و آبرو ) کی ( بے حرمتی کرو کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں ) جو اپنے رب کا فضل اور رضا تلاش کر رہے ہیں ، اور جب تم حالتِ اِحرام سے باہر نکل آؤ تو تم شکار کرسکتے ہو ، اور تمہیں کسی قوم کی ( یہ ) دشمنی کہ انہوں نے تم کو مسجدِ حرام ( یعنی خانہ کعبہ کی حاضری ) سے روکا تھا اس بات پر ہرگز نہ ابھارے کہ تم ( ان کے ساتھ ) زیادتی کرو ، اور نیکی اور پرہیزگاری ( کے کاموں ) پر ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم ( کے کاموں ) پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اﷲ ( نافرمانی کرنے والوں کو ) سخت سزا دینے والا ہے