Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अहद व पैमान को पूरा करो, तुम्हारे लिए मवेशी की क़िस्म के सब जानवर हलाल किए गए सिवाए उनके जिनका ज़िक्र आगे किया जा रहा है, मगर एहराम की हालत में शिकार को हलाल न जानो, बेशक अल्लाह फ़ैसला करता है जो चाहता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!معاہدوں کوپوراکرو،تمہارے لیے مویشی جانورحلال کردئیے گئے سوائے ان کے جوتم پرپڑھے جائیں گے اس حال میں کہ شکارکوحلال سمجھنے والے نہ ہو،جب کہ تم حالتِ احرام میں ہو،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ جوچاہتاہے وہ فیصلہ کرتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے عہد وپیمان پورے کرو ۔ تمہارے لئے اَنعام کے قسم کے تمام چوپائے حلال ٹھہرائے گئے بجز ان کے ، جن کا حکم تم کو پڑھ کر سنایا جارہا ہے ، نہ جائز کرتے ہوئے شکار کو حالتِ احرام میں ۔ بیشک اللہ حکم دیتا ہے جو چاہتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! اپنے عہدوں کو پورا کرو تمہارے لئے چوپائے ، مویشی حلال کر دیئے گئے ہیں ۔ سوائے ان کے جن کا ذکر تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا ۔ ہاں جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار کو حلال نہ سمجھو ۔ بے شک اللہ جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بندشوں کی پوری پابندی کرو ۔ 1 تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے ، 2 سوائے ان کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے ۔ لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کرلو ، 3 بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔ 4

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! ( اپنے ) عہدوں کو پورا کرو ۔ وہ جانورجن کا حکم تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا کے علاوہ کے مویشی جانور تمہارے لئے حلال کئے گئے ہیں ۔ جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار کو حلال کرنے والے نہ بنو ۔ بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں اس کا حکم دیتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! معاہدوں کو پورا کرو ۔ تمہارے لیے وہ چوپائے حلال کردیے گئے ہیں جو مویشیوں میں داخل ( یا ان کے مشابہ ) ہوں ۔ ( ١ ) سوائے ان کے جن کے بارے میں تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا ( ٢ ) بشرطیکہ جب تم احرام کی حالت میں ہو اس وقت شکار کو حلال نہ سمجھو ۔ ( ٣ ) اللہ جس چیز کا ارادہ کرتا ہے اس کا حکم دیتا ہے ( ٤ )

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!اپنے معاہدات کو پورا کیا کروتمہارے لئے مویشی قسم کے چرنے والے جانورحلال کئے گئے ہیں سوائے ان کےجو تمہیں بتلائے جاچکے ہیں البتہ حالت احرام میں ان کاشکارحلال نہیں بلاشبہ اللہ وہی حکم دیتا ہےجو وہ چاہتا ہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! اپنے قول پورے کرو ( ف۲ ) تمہارے لئے حلال ہوئے بےزبان مویشی مگر وہ جو آگے سنایا جائے گا تم کو ( ف۳ ) لیکن شکار حلال نہ سمجھو جب تم احرام میں ہو ( ف٤ ) بیشک اللہ حکم فرماتا ہے جو چاہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ( اپنے ) عہد پورے کرو ۔ تمہارے لئے چوپائے جانور ( یعنی مویشی ) حلال کر دیئے گئے ( ہیں ) سوائے ان ( جانوروں ) کے جن کا بیان تم پر آئندہ کیا جائے گا ( لیکن ) جب تم اِحرام کی حالت میں ہو ، شکار کو حلال نہ سمجھنا ۔ بیشک اﷲ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے