Blog
Books
Search Quran
Lughaat

تَاہَ: (ض) کے معنی متحیر ہونے کے ہیں اور یہ باب تَاہ یَتُوْہُ (واوی) بھی آتا ہے، قصہ بنی اسرائیل میں فرمایا: (اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۚ یَتِیۡہُوۡنَ ) (۵:۲۶) چالیس برس تک … اور (جنگل کی) زمین میں سرگردان پھرتے رہیں گے۔ تَوَّھَہٗ وَتَیَّھَہَ حیران کرنا اور پھینک دینا۔ وَقَعَ فِی التِّیْہِ وَالتَّوْہِ ورطۂ حیرت میں پھنس گیا۔ مَفَازَۃٌ تَیْھَائُ وہ جنگل جس میں مسافر بھٹک جائیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يَتِيْھُوْنَ سورة المائدة(5) 26