अल्लाह ने कहाः वह मुल्क उन पर चालीस साल के लिए हराम कर दिया गया है, ये लोग ज़मीन में भटकते फिरेंगे, पस आप इस नाफ़रमान क़ौम पर अफ़सोस न करें।
اﷲ تعالیٰ نے کہا :پھروہ زمین ان پرچالیس سال تک حرام کی گئی ہے،یہ لوگ زمین میں بھٹکتے رہیں گے،چنانچہ آپ نافرمان قوم پرغم نہ کریں۔
فرمایا: تو یہ سرزمین ان پر چالیس سال کیلئے حرام ٹھہری ۔ یہ لوگ زمین میں بھٹکتے پھریں گے ، پس تو ان نافرمان لوگوں کا غم نہ کھا ۔
ﷲ نے فرمایا! پھر اب وہ ( زمین ) چالیس سال تک حرام ہے وہ لق و دق صحراء میں سرگردان پھرتے رہیں گے پس آپ اس نافرمان قوم پر افسوس نہ کریں ۔
اللہ نے جواب دیا “ اچھا تو وہ ملک چالیس ﴿٤۰﴾ سال تک ان پر حرام ہے ، یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے ، 46 ان نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھاؤ ” ۔ 47 ؏٤
۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) ارشاد فرمایا جس پر سرزمین ان پر چالیس سال کیلئے حرام کر دی گئی ہے یہ لوگ زمین میں بھٹکتے پھریں گے پس آپ اس نافرمان قوم پر رنج نہ کیجئے ۔
اللہ نے کہا : اچھا تو وہ سرزمین ان پر چالیس سال تک حرام کردی گئی ہے ، یہ ( اس دوران ) زمین میں بھٹکتے پھریں گے ( ٢١ ) تو ( اے موسی ) اب تم بھی ان نافرمان لوگوں پر ترس مت کھانا ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اب وہ زمین چالیس برس تک ان پر حرام کردی جاتی ہے اتنی مدت تک یہ لوگ زمین پر مارے مارے پھریں گے لہٰذا ایسے نافرمان لوگوں کی حالت پر غم نہ کرنا
فرمایا تو وہ زمین ان پر حرام ہے ( ف۷۷ ) چالیس برس تک بھٹکتے پھریں زمین میں ( ف۷۸ ) تو تم ان بےحکموں کا افسوس نہ کھاؤ ،
۔ ( ربّ نے ) فرمایا: پس یہ ( سرزمین ) ان ( نافرمان ) لوگوں پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ لوگ زمین میں ( پریشان حال ) سرگرداں پھرتے رہیں گے ، سو ( اے موسٰی! اب ) اس نافرمان قوم ( کے عبرت ناک حال ) پر افسوس نہ کرنا