اَلْبَحْثُ: (ف) کے معنی کریدنا اور تلاش کرنا کے ہیں بَحَثْتُ عَنِ الْاَمْرِ وَبَحَثْتُ کَذَا میں نے فلاں معاملہ کے متعلق کرید کی یا فلاں چیز کو تلاش کیا قرآن پاک میں ہے: (فَبَعَثَ اللّٰہُ غُرَابًا یَّبۡحَثُ فِی الۡاَرۡضِ ) (۵:۳۱) اب خدا نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا۔ اور جب اونٹنی چلتے وقت زمین پر سخت پاؤں رکھنے پر بَحَثتِ النَّاقَۃُ فِی السَّیر کہا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَّبْحَثُ | سورة المائدة(5) | 31 |