اَلْقِسُّ وَالْقِسِّیْسُ کے معنی رؤسائے نصاریٰ میں سے خدا پرست عالم کے ہیں چنانچہ فرمایا: (ذٰلِکَ بِاَنَّ مِنۡہُمۡ قِسِّیۡسِیۡنَ وَ رُہۡبَانًا) (۵:۸۲) یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی۔ اصل میں قُسٌّ کے معنی رات کے وقت کسی چیز کی جستجو کرنے کے ہیں۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ تَقَسَّسْتُ اَصْوَاتَھُمْ بِاللَّیْلِ: میں نے رات کے وقت ان کی آوازوں کی جستجو کی۔ اَلْقَسْقَاسُ وَالْقَسْقَسُ کے معنی رات کے وقت رہنمائی کرنے والے کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
قِسِّيْسِيْنَ | سورة المائدة(5) | 82 |