اَلرُّمْحُ: کے معنیٰ نیزہ کے ہیں اس کی جمع رِمَاحٌ آتی ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (تَنَالُہٗۤ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ رِمَاحُکُمۡ ) (۵:۹۴) جہاں تک تمہارے ہاتھ اور نیزے پہنچ سکیں۔ اور رَمَحَہٗ کے معنیٰ کسی کو نیزہ سے مارنے کے ہیں اور رَمَحَتْہُ الدَّابَۃُ: کے معنیٰ جانور کے دولتی جھاڑنے کے ہیں۔ اَلسِّمَاکُ الرَّامِحُ: ایک ستارے کا نام ہے۔ کیونکہ اس کے پیش پیش ایک دم دار ستارہ ہوتا ہے۔ جو دیکھنے میں نیزے جیسا معلوم ہوتا ہے مثل مشہور ہے۔ (1) اَخَذَتِ الْاِبِلْ رِمَاحَھَا: اونٹوں نے اپنے نیزے سنبھال لئے یعنی شیردار یا موٹا ہونے کی وجہ سے اپنے آپ کو ذبح سے بچالیا۔ اَخَذَتِ الْبُھْمٰی رُمْحَھَا: گھاس خاردار ہوگئی کیونکہ وہ بھی خاردار ہونے کی وجہ سے چرواہوں سے محفوظ ہوجاتی ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَرِمَاحُكُمْ | سورة المائدة(5) | 94 |