Blog
Books
Search Quran
Lughaat

(اَلسَّائِبَۃُ) (۵:۱۰۳) وہ جانور ہے جو چراگاہ میں آزاد چھوڑ دیا جائے اور اسے پانی اور چارہ سے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو (جاہلیت میں) اس قسم کی آزادی اس جانور کو دی جاتی تھی جو پانچ بچوں کو جنم دے چکا ہوتا۔ (1) اور اَلسَّائِبَۃُ اس غلام کو کہتے ہیں جو آزاد کیا جائے اور اس کی ولاء کا حق دار معتق (آزاد کنندہ) ہو۔ (2) اور اسے حق حاصل ہوکہ اپنے مال میں جس طرح چاہے تصر کے اور اسی کے متعلق نہی وارد ہوئی ہے۔ (3) اَلسَّیْبُ عطا کو کہتے ہیں اور اَلسِّیْبُ (بکسرہ سین) پانی کے جاری ہونے کی جگہ اصل میں یہ سَیَّبْتُہٗ فَسَابَ سے مشتق ہے جس کے معنیٰ ہیں: میں نے اسے آزاد چھوڑ دیا چنانچہ وہ چلا گیا۔ اور اِنْسَابَتِ (افتعال) اَلْحَیَّۃُ کے معنیٰ سانپ پانی کی طرح تیزی سے اپنے بل میں اُتر گیا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَاۗىِٕبَةٍ سورة المائدة(5) 103