Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبَسْلُ: کے معنی کسی چیز کو اکٹھا کرنا اور روکنا کے ہیں۔ اکٹھا کرنا کے مفہوم کے پیش نظر استعارۃً ترشروئی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور ترشو کو باسل و مبسل الوجہ کہا جاتا ہے۔ اور روکنے کے معنی کے پیش نظر حرام اور گروی چیز کو بَسْلٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن میں ہے: (وَ ذَکِّرۡ بِہٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌۢ بِمَا کَسَبَتۡ ) (۶:۷۰) یعنی اس (قرآن پا) کے ذریعے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی نفس اپنے اعمال کے ثواب سے محروم نہ رہ جائے ہلاکت میں نہ ڈالا جائے۔ بسل اور حرام میں فرق یہ ہے کہ حرام عام ہے جو ممنوع عنہ حکمی اور قہری دونوں کو شامل(1) ہے اور بَسَلٌ کا لفظ صرف جبراً کسی چیز سے محروم کردینے پر بولا جاتا ہے، قرآن پاک میں ہے: (اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا کَسَبُوۡا ) (۶:۷۰) یعنی یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے سبب ثواب سے محروم کردئیے گئے۔ بعض نے آیت کریمہ: (کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ رَہِیۡنَۃٌ ) (۷۴:۳۸) ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گروہے، کے پیش نظر اس کی تفسیر اِرْتِھَانٌ سے بھی کی ہے۔ یعنی یہ لوگ اپنے اعمال کے بدلے گرو ہوں گے۔ شاعر نے کہا ہے (۵۱) وَاِبْسَالِیْ بَنِیْ بِغَیْرِ جُرْمٍ(وافر) اور میرا اپنے بیٹوں کو ناحق (بنی قشیر کے پاس گرو کرنا اور دوسرے نے کہا ہے(2) (طویل) (۵۲) فَاِنْ تُقْوِیَا مِنْھُمْ فَاِنَّھُمْ بُسُلُ۔ اگر تم انہیں چھوڑ کر چلے جاؤ تو وہ بہاد رہیں۔ یہاں تُقْوِیَا، اقوی الْمَکَانُ سے ہے، جس کے معنی جگہ خالی ہونے کے ہیں اور بسالۃ بمعنی شجاعت ہے اور بُسُلٌ بَاسِلٌ کی جمع ہے اور بہادر کو باسِلٌ یا تو اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ترش رو رہتا ہے اور یا اس لیے کہ اس کے ہمسروں پر اس کی جان حرام ہوتی ہے اور یا اس لیے کہ دشمنوں کو اپنے مال سے محروم کردیتا ہے۔ اَبْسَلْتُ الْمَکَانَ کسی جگہ کی حفاظت کرنا اور اس شخص کو جو اسے چھیننا چاہتا ہے محروم کردینا۔ اَلْبُسلَۃُ: دم جھاڑ کرنے والے کی اجرت یہ رقیہ پڑھنے والے کے قول اَبْسَلْتُ فُلَانًا سے ماخوذہ، جس کے معنی کسی شیطان، سانپ اور زہریلے کیڑوں کی مدافعت پر دلیر کرنے کے ہیں یا کسی کو ان چیزوں پر حرام کردینے کے ہیں۔ بعض نے بَسَلْتُ الْحَنْظَلَ کا محاورہ بھی نقل کیا ہے، جس کے معنی حنظل کو طیب بنانے کے ہیں اگر یہ حکایت صحیح ہو تو اس کے اصل معنی حنظل کی بسالت یعنی شدت یا اس کی تحریم یعنی کڑوا پن دور کرنا ہوں گے جو بمنزلہ حرمت کے ہے۔ بَسَلْ ہاں۔ بس(3)

Words
Words Surah_No Verse_No
اُبْسِلُوْا سورة الأنعام(6) 70
تُبْسَلَ سورة الأنعام(6) 70