और उन लोगों को छोड़ दीजिए जिन्होंने अपने दीन को खेल-तमाशा बना रखा है और जिनको दुनिया की ज़िंदगी ने धोके में डाल रखा है, और क़ुरआन के ज़रिए नसीहत करते रहिए ताकि कोई शख़्स अपने किए में गिरफ़्तार न हो जाए; इस हाल में कि अल्लाह से बचाने वाला कोई मददगार और सिफ़ारशी उसके लिए न हो, और अगर वह दुनिया भर का मुआवज़ा भी दे दे तब भी उससे क़बूल न किया जाए, यही लोग हैं जो अपने किए में गिरफ़्तार हो गए, उनके पीने के लिए खौलता हुआ पानी होगा और दर्दनाक सज़ा होगी इसलिए कि वे कुफ़्र करते थे।
اورآپ چھوڑدو ان لوگوں کوجنہوں نے اپنا دین کھیل اوردل لگی بنارکھاہے اورجن کودنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیاہے اورآپ اس( قرآن) کے ساتھ انہیں نصیحت کرتے رہیں کہ کوئی جان اس کی وجہ سے جو اس نے کمایاہلاکت میں نہ ڈال دی جائے، اﷲ تعالیٰ کے سوااس کے لیے کوئی دوست اورسفارشی نہ ہوگا اور اگروہ فدیہ دے ،ہرفدیہ تو بھی اس سے نہیں لیاجائے گا، یہ لوگ ہیں جواُس کے بدلے ہلاکت میں ڈالے گئے جوانہوں نے کمایا،ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی سے پینا ہوگااوردردناک عذاب ہوگا اس کی وجہ سے جووہ کفرکیاکرتے تھے۔
اور ان لوگوں کو چھوڑو ، جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے اور جن کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور اسی کے ذریعہ سے یاد دہانی کرو کہ نہ ہو کہ کوئی جان اپنے کیے کی پاداش میں حلاکت کے حوالے کی جائے ۔ اللہ کے آگے نہ اس کا کوئی کارساز ہوگا نہ سفارشی ، اور اگر وہ ہر معاوضہ بھی دے تو بھی اس سے قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی لوگ ہیں ، کو اپنے کیے کی پاداش میں ہلاکت کے حوالے کیے جائیں گے ۔ ان کیلئے کھولتا پانی پینے کو اور ایک دردناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی پاداش میں ۔
چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین و مذہب کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ و فریب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ اور ان کو اس ( قرآن ) کے ذریعہ سے نصیحت کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنے کئے کے وبال میں پھنس جائے حالانکہ اللہ کے سوا اس کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی ۔ اور اگر وہ اپنے چھٹکارے کے لیے معاوضہ دینا چاہے گا تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے کرتوتوں کے وبال میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے کفر کی وجہ سے ان کے پینے کے لیے کھولتا ہوا گرم پانی ہوگا اور دردناک عذاب ۔
چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا کیے ہوئے ہے ۔ ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو کہ کہیں کوئی شخص اپنے کیے کرتوتوں کے وبال میں گرفتار نہ ہو جائے ، اور گرفتار بھی اس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانے والا کوئی حامی و مددگار اور کوئی سفارشی اس کے لیے نہ ہو ، اور اگر وہ ہر ممکن چیز فدیہ میں دے کر چھوٹنا چاہے تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے ، کیونکہ ایسے لوگ تو خود اپنی کمائی کے نتیجہ میں پکڑے جائیں گے ، ان کو تو اپنے انکار حق کے معاوضہ میں کھولتا ہوا پانی پینے کو اور درد ناک عذاب بھگتنے کو ملے گا ۔ ؏۸
اور ان لوگوں سے دور رہیے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنالیا ہے ۔ اور دینوی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔ اور قرآن کے ذریعے نصیحت کیا کیجئے تاکہ کوئی شخص اپنے اعمال کی وجہ سے ہلاکت میں نہ ڈال دیا جائے اس کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ سفارش کرنے والا ۔ اوراگر کوئی شخص ہر طرح سے ( قیامت کے دن ) اپنی جان کا بدلہ دے تو اس سے نہیں قبول کیا جائے گا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اعمال کی وجہ سے ہلاکت میں ڈال دیے گئے ہیں ان کے کفر کی وجہ سے ان کیلئے کھولتا ہوا پانی پینے کیلئے ہے اور دردناک عذاب ہے
اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے ( ٢٥ ) اور جن کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا ہے ، اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ( لوگوں کو ) نصیحت کرتے رہو ، تاکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنے اعمال کے سبب اس طرح گرفتار ہوجائے کہ اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے کے لیے اللہ کو چھوڑ کر نہ کوئی اس کا یارومددگار بن سکے نہ سفارشی ، اور اگر وہ ( اپنی رہائی کے لیے ) ہر طرح کا فدیہ بھی پیش کرنا چاہے تو اس سے وہ قبول نہ کیا جائے ۔ ( چنانچہ ) یہی ( دین کو کھیل تماشا بنانے والے ) وہ لوگ ہیں جو اپنے کیے کی بدولت گرفتار ہوگئے ہیں ۔ چونکہ انہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اس لیے ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب اور ایک دکھ دینے والا عذاب ( تیار ) ہے ۔
اور ان لوگوں کو چھوڑیئے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنارکھا ہے اور دنیاکی زندگی انہیں فریب میں مبتلاکئے ہوئے ہے اور انہیں قرآن کے ذریعہ یہ نصیحت کیجئے کہ ہرشخص اپنے اعمال کے بدلے میں قیدہے اللہ کے سوانہ اس کاکوئی حمایتی ہوگا اور نہ سفارشی اور وہ کسی بھی چیز سے بدلہ دیناچاہےگاتووہ قبول نہیں کیا جائے گایہی لوگ ہیں جو اپنے کئے کے بدلہ میں قیدہیں اورجو وہ کفرکرتے رہے ہیں تواس کے بدلہ انہیں پینے کو کھولتا پانی ملے گااورانہیں دردناک عذاب ہوگا
اور چھوڑ دے ان کو جنہوں نے اپنا دین ہنسی کھیل بنا لیا اور انہیں دنیا کی زندگانی نے فریب دیا اور قرآن سے نصیحت دو ( ف۱٤۹ ) کہ کہیں کوئی جان اپنے کئے پر پکڑی نہ جائے اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی حمایتی ہو نہ سفارشی اور اگر اپنے عوض سارے بدلے دے تو اس سے نہ لیے جائیں یہ ہیں ( ف۱۵۱ ) وہ جو اپنے کیے پر پکڑے گئے انہیں پینے کا کھولتا پانی اور درد ناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا ،
اور آپ ان لوگوں کو چھوڑے رکھیئے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی نے فریب دے رکھا ہے اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ( ان کی آگاہی کی خاطر ) نصیحت فرماتے رہئے تاکہ کوئی جان اپنے کئے کے بدلے سپردِ ہلاکت نہ کر دی جائے ، ( پھر ) اس کے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی مدد گار ہوگا اور نہ کوئی سفارشی, اور اگر وہ ( جان اپنے گناہوں کا ) پورا پورا بدلہ ( یعنی معاوضہ ) بھی دے تو ( بھی ) اس سے قبول نہیں کیا جائے گا ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے کئے کے بدلے ہلاکت میں ڈال دیئے گئے ان کے لئے کھولتے ہوئے پانی کا پینا ہے اور دردناک عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کیا کرتے تھے