Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) आप कहिए कि क्या हम अल्लाह को छोड़ कर उनको पुकारें जो हमको न नफ़ा दे सकते हैं और न हमको नुक़सान पहुँचा सकते हैं और क्या हम उल्टे पाँव फिर जाएं बाद इसके कि अल्लाह हमको सीधा रास्ता दिखा चुका है, उस शख़्स के मानिंद जिसको शैतानों ने बयाबान में भटका दिया हो और वह हैरान फिर रहा हो, उसके साथी उसको सीधे रास्ते की तरफ़ बुला रहे हों कि हमारे पास आ जाओ, आप कह दीजिए कि रहनुमाई तो सिर्फ़ अल्लाह की रहनुमाई है और हमको हुक्म मिला है कि हम अपने आपको तमाम जहानों के परवरदिगार के हवाले कर दें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کیاہم اﷲ تعالیٰ کے سواان کو پکاریں جونہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں اورنہ نقصان پہنچاسکتے ہیں اورہم اس کے بعداپنی ایڑیوں پرپھیردئیے جائیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت دے رکھی ہے اس کی مانند جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہواس حال میں کہ وہ حیران ہو،اُس کے ساتھی ہوں جو اُسے ہدایت کی طرف بُلارہے ہوں کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کہہ دیں یقیناراہ نمائی صرف اﷲ تعالیٰ کی راہ نمائی ہے اورہمیں حکم دیاگیاہے کہ ہم جہانوں کے رب کے تابع فرمان بن جائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: کیا ہم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو پکاریں جو نہ تو ہمیں نفع پہنچا تی ہیں نہ نقصان اور ہم پیٹھ پیچھے پھینک دیے جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں ہدایت بخشی ہے ، اس شخص کے مانند جس کو شیطانوں نے بیابان میں سرگشتہ وحیران چھوڑ دیا ہو ، اس کے ساتھی اسے سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہماری طرف آجا؟ کہہ دو: اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں حکم ملا ہے کہ ہم اپنے آپ کو عالم کے رب کے حوالہ کریں ۔

By Hussain Najfi

کہیے! کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور بعد اس کے کہ خدا ہم کو سیدھا راستہ دکھا چکا ہے ہم الٹے پاؤں پھر جائیں اس شخص کی طرح جسے شیطانوں ( بھوتوں پریوں ) نے ( کہیں ) زمین میں بے راہ اور سرگردان کر دیا جبکہ اس کے کچھ ساتھی اسے سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہماری طرف آؤ مگر اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا کہو ہدایت و راہنمائی تو بس اللہ کی ہدایت و راہنمائی ہے ۔ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے پوچھو کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان ؟ اور جبکہ اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا چکا ہے تو کیا اب ہم الٹے پاؤں پھر جائیں ؟ کیا ہم اپنا حال اس شخص کا سا کرلیں جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہو اور وہ حیران و سر گردان پھر رہا ہو دراں حالیکہ اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ اِدھر آ یہ سیدھی راہ موجود ہے ؟ کہو ، حقیقت میں صحیح راہنمائی تو صرف اللہ ہی کی راہنمائی ہے ۔

By Mufti Naeem

آپ ﷺ فرما دیجئے کیا ہم اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ایسی چیزوں کو پکاریں جو ہمیں نہ نفع دے سکے نہ ہمیں نقصان پہنچا سکے اور کیا ہم الٹے پائوں لوٹادئے جائیں اس کے بعدکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں ہدایت دی ۔ اس شخص کی طرح جسے شیطان نے زمین میں بے راہ کر دیا وہ حیران بھٹکتا پھر رہا ہے اس کے ساتھی ہیں جو اسے ہدایت کی طرف بلاتے ہیں کہ ہمارے پاس آجا ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) کی ہدایت ہی ہدایت ہے ۔ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے فرما نبردار ہو جائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو : کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پکاریں جو ہمیں نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں ، نہ نقصان اور جب اللہ ہمیں ہدایت دے چکا ہے تو کیا اس کے بعد بھی ہم الٹے پاؤں پھر جائیں؟ ( اور ) اس شخص کی طرح ( ہوجائیں ) جسے شیطان بہکا کر صحرا میں لے گئے ہوں ، اور وہ حیرانی کے عالم میں بھٹکتا پھرتا ہو ، اس کے کچھ ساتھی ہوں جو اسے ٹھیک راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجاؤَ کہو کہ : اللہ کی دی ہوئی ہدایت ہی صحیح معنی میں ہدایت ہے ، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کے آگے جھک جائیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ ’’ کیا ہم اللہ کہ چھوڑکران کو پکاریںجو نہ ہمیں فائدہ دے سکتے ہیں اور نہ نقصان؟جب اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو کیا اس کے بعدہم الٹے پائوں پھر جائیں جیسے کسی کو جنگل میں شیطانوں نے بہکادیاہو اور وہ حیران وپریشان ہواوراس کے ساتھی اسے پکاررہے ہوں کہ اگرہدایت درکارہے توادھرہمارے پاس آئو کہہ دیجئے کہ:’’ہدایت تووہ ہےجو اللہ دے اور ہمیں تویہی حکم ہوا ہے کہ ہم رب العالمین کے فرمانبرداربن جائیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ ( ف۱۵۲ ) کیا ہم اللہ کے سوا اس کو پوجیں جو ہمارا نہ بھلا کرے نہ برُا ( ف۱۵۳ ) اور الٹے پاؤں پلٹا دیے جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں راہ دکھائی ( ف۱۵٤ ) اس کی طرح جسے شیطان نے زمین میں راہ بھلادی ( ف۱۵۵ ) حیران ہے اس کے رفیق اسے راہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ ادھر آ ، تم فرماؤ کہ اللہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے ( ف۱۵٦ ) اور ہمیں حکم ہے کہ ہم اس کے لیے گردن رکھ دیں ( ف۱۵۷ ) جو رب ہے سارے جہان

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا ہم اﷲ کے سوا ایسی چیز کی عبادت کریں جو ہمیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکے اور نہ ( ہی ) ہمیں نقصان دے سکے اور اس کے بعد کہ اﷲ نے ہمیں ہدایت دے دی ہم اس شخص کی طرح اپنے الٹے پاؤں پھر جائیں جسے زمین میں شیطانوں نے راہ بھلا کر درماندہ و حیرت زدہ کر دیا ہو جس کے ساتھی اسے سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجا ( مگر اسے کچھ سوجھتا نہ ہو ) ، فرما دیں کہ اﷲ کی ہدایت ہی ( حقیقی ) ہدایت ہے ، اور ( اسی لیے ) ہمیں ( یہ ) حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے رب کی فرمانبرداری کریں