Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग अल्लाह से डरते हैं उन पर उनके हिसाब में से किसी चीज़ की ज़िम्मेदारी नहीं, अलबत्ता याद दिलाना है शायद कि वे भी डरें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُن لوگوں کے ذمے نہیں ہے جو بچتے ہیں ان کے حساب میں سے لیکن یاددہانی ہے تاکہ وہ بھی بچ جائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ سے ڈرتے ہیں ، ان پر ان لوگوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ بس یاد دہانی کردینا ہے ، تاکہ وہ بھی ڈریں ۔

By Hussain Najfi

ان ( غلط کار لوگوں ) کے حساب و کتاب کی ذمہ داری پرہیزگار لوگوں پر نہیں ہے ( جو ان برے کاموں سے بچتے رہتے ہیں ) ہاں البتہ ( ان کے ذمہ صرف ) نصیحت کرنا ہے تاکہ وہ ( برے لوگ ) پرہیزگاری اختیار کریں ۔

By Moudoodi

ان کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمّہ داری پرہیزگار لوگوں پر نہیں ہے ، البتّہ نصیحت کرنا ان کا فرض ہے شاید کہ وہ غلط روی سے بچ جائیں ۔ 45

By Mufti Naeem

اور جو لوگ پرہیز گار ہیں ان پر ان ظالموں کے حساب میں سے کچھ بھی نہیں ہے لیکن نصیحت ہے شاید کہ وہ ڈر جائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان کے کھاتے میں جو اعمال ہیں ان کی کوئی ذمہ داری پرہیزگاروں پر عائد نہیں ہوتی ۔ البتہ نصیحت کردینا ان کا کام ہے ، شاید وہ بھی ( ایسی باتوں سے ) پرہیز کرنے لگیں ۔

By Noor ul Amin

ان کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمہ داری ان لوگوں پر نہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں مگرنصیحت کرناان پر فرض ہے تاکہ وہ غلط کاموں سے بچیں

By Kanzul Eman

اور پرہیز گاروں پر ان کے حساب سے کچھ نہیں ( ف۱٤۷ ) ہاں نصیحت دینا شاید وہ باز آئیں ( ف۱٤۸ )

By Tahir ul Qadri

اور لوگوں پر جو پرہیزگاری اختیار کئے ہوئے ہیں ان ( کافروں ) کے حساب سے کچھ بھی ( لازم ) نہیں ہے مگر ( انہیں ) نصیحت ( کرنا چاہیے ) تاکہ وہ ( کفر سے اور قرآن کی مذمت سے ) بچ جائیں