یَنَعَتِ (ف) اَلثَّمْرَۃُ یَنْعَا وَیُنْعَا وَاَیْنَعَتْ (افعال) اَیْنَاعًا کے معنی پھل کے پک کر بالکل تیار ہوجانے کے ہیں اور پختہ پھل کو یَانِعَۃُ یَا مُوْنِعَۃٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اُنۡظُرُوۡۤا اِلٰی ثَمَرِہٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَ یَنۡعِہٖ) (۶:۹۹) یہچ یزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلنے کو اور جب پک کر تیار ہوجاتی ہیں تو ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ابن ابی اسحاق کی قراء ت میں وَیُنْعِہٖ (ضمہ یاء کے ساتھ) ہے۔ جوکہ یَانِعٌ کی جمع ہے اور یَانِعٌ کے معنی نہایت پختہ پھل کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَيَنْعِهٖ | سورة الأنعام(6) | 99 |