Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वही है जिसने आसमान से पानी बरसाया फिर हमने उससे निकाली उगने वाली हर चीज़ फिर हमने उससे सरसब्ज़ शाख़ निकाली जिससे हम तह-ब-तह दाने पैदा कर देते हैं, और खजूर के गाभे में से फल के गुच्छे झुके हुए और बाग़ अंगूर के और ज़ैतून के और अनार के आपस में मिलते-जुलते और जुदा-जुदा भी, हर एक फल को देखो जब वह फलता है और उसके पकने को देखो जब वह पकता है, बेशक इनके अंदर निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो ईमान की तलब रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور وہی ذات ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیاسوہم نے اس سے ہرقسم کی نباتات اُگائیں، توہم نے اُس سے سبزکھیتی نکالی جس سے ہم تہ بہ تہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے اس کے گابھوں سے جُھکے ہوئے خوشے ہیں اور انگور اور زیتون اورانارکے باغات ہیں آپس میں ملتے جلتے اورنہ ملنے جلنے والے،اس کے پھل کودیکھوجب وہ پھل لائے اور جب وہ پکتا ہے بلاشبہ ان چیزوں میں یقیناًنشانیاں ہیں اُن کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ۔ پھر ہم نے اس سے ہر چیز کے انکھوے نکالے ۔ پھر ہم نے اس سے سرسبز شاخیں ابھاریں ، جن سے ہم تہ بہ تہ دانے پیدا کردیتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار ، باہم دگر ملتے جلتے بھی اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۔ ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وہ پھیلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ( جب وہ پکتا ہے ) ۔ بیشک ان کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لانا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی تو ہے جس نے آسمان کی ( بلندی ) سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نباتات اگائے پھر اس سے ہری بھری شاخیں نکالیں کہ ہم اس سے تہہ بہ تہہ ( گھتے ہوئے ) دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے یعنی ان کے شگوفوں سے گچھے نکالتے ہیں جو زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں اور ہم نے انگور ، زیتون اور انار کے باغات پیدا کئے جو باہم مشابہ بھی ہیں اور غیر مشابہ بھی اور اس کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے ( پکنے کی کیفیت ) کو دیکھو اور بے شک اس میں ایمان لانے والوں کے لئے ( اللہ کی توحید و قدرت کی ) نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے ہر قسم کی نباتات اگائی ، پھر اس سے ہرے ہرے کھیت اور درخت پیدا کیے ، پھر ان سے تہ بر تہ چڑھے ہوئے دانے نکالے اور کھجور کے شگوفوں سے پھلوں کے گچھے کے گچھے پیدا کیے جو بوجھ کے مارے جھکے پڑتے ہیں ، اور انگور ، زیتون اور انار کے باغ لگائے جن کے پھل ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور پھر ہر ایک کی خصوصیات جدا جدا بھی ہیں ۔ یہ درخت جب پھلتے ہیں تو ان میں پَھل آنے اور پھر ان کے پکنے کی کیفیت ذرا غور کی نظر سے دیکھو ، ان چیزوں میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیا پس ہم نے اس کے ذریعے ہر قسم کی اگنے والی چیزیں پیدا کیں پھراس سے سرسبز شاخیں نکالیں ہم نکالتے ہیں اس سے تہہ بہ تہہ چڑھے ہوئے دانے اور کھجورکے درخت کے گھپو ں سے پھلوں سے جھکے ہوئے خوشے نکالے اور انگوروں اور زیتون اورا نار کے باغات نکالے ( جن کے پھل ) آپس میں ایک جیسے بھی ہیں اور ایک جیسے نہیں بھی ہیں ۔ دیکھو ان کے پھلوں کی طرف جب وہ پھل دینے لگیں اور ان کے پکنے کی طرف ( بھی دیکھو ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو ایمان والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا ۔ پھر ہم نے اس کے ذریعے ہر قسم کی کونپلیں اگائیں ۔ ان ( کونپلوں ) سے ہم نے سبزیاں پیدا کیں جن سے ہم تہہ بہ تہہ دانے نکالتے ہیں ، اور کھجور کے گابھوں سے پھلوں کے وہ گچھے نکلتے ہیں جو ( پھل کے بوجھ سے ) جھکے جاتے ہیں ، اور ہم نے انگوروں کے باغ اگائے ، اور زیتون اور انار ۔ جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں ، اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۔ ( ٣٨ ) جب یہ درخت پھل دیتے ہیں تو ان کے پھلوں اور ان کے پکنے کی کیفیت کو غور سے دیکھو ۔ لوگو ! ان سب چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں ۔

By Noor ul Amin

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایاپھراس سے ہم نے ہرطرح کے پودے اگائے اور ہرے بھرے کھیت پیداکئے جن سے ہم تہہ بہ تہہ دانوں والے خوشے نکالتے ہیں اور کجھوروں کے شگوفوں سے خوشے پیداکرتے ہیں جو ( بوجھ سے ) جھکے ہوتے ہیں نیز انگور ، زیتون اور انارکے باغات پیداکئےجو ایک دوسرے سے بعض خوبیوں میں ملتے جلتے ہیں اور بعض دوسرے خوبیوں میں نہیں ملتے ، جب درخت پھل لاتا ہے تو اس کے پھل لانے اور پھلوں کے پکنے پر ذرا غورتوکروان باتوں میں ان لوگوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

By Kanzul Eman

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا ، تو ہم نے اس سے ہر اُگنے والی چیز نکالی ( ف۲۰۸ ) تو ہم نے اس سے نکالی سبزی جس میں سے دانے نکالتے ہیں ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے اور کھجور کے گابھے سے پاس پاس گچھے اور انگور کے باغ اور زیتون اور انار کسی بات میں ملتے اور کسی بات میں الگ ، اس کا پھل دیکھو جب پھلے اور اس کا پکنا بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے آسمان کی طرف سے پانی اتارا پھر ہم نے اس ( بارش ) سے ہر قسم کی روئیدگی نکالی پھر ہم نے اس سے سرسبز ( کھیتی ) نکالی جس سے ہم اوپر تلے پیوستہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغات اور زیتون اور انار ( بھی پیدا کئے جو کئی اعتبارات سے ) آپس میں ایک جیسے ( لگتے ) ہیں اور ( پھل ، ذائقے اور تاثیرات ) جداگانہ ہیں ۔ تم درخت کے پھل کی طرف دیکھو جب وہ پھل لائے اور اس کے پکنے کو ( بھی دیکھو ) ، بیشک ان میں ایمان رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں