Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلشُّحْمُ: (چربی ج شُحُوْمٌ) قرآن مجید میں ہے: (حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِمۡ شُحُوۡمَہُمَاۤ …) (۶:۱۴۶) ان کی چربی حرام کردی تھی۔ شَحْمَۃُ الْاُذُنِ: کان کا نرم حصہ جس میں بالیاں پہنی جاتی ہیں۔ یہ نرم ہونے کے لحاظ سے چونکہ چربی جیسا ہوتا ہے اس لئے اسے شَحْمَۃ کہا جاتا ہے اور شَحْمَۃُ الْاَرْضِ: (کیچوا) گرگٹ کی قسم کا ایک جانور، جو زمین یا ریت میں گھس کر رہتا ہے۔ رَجُلٌ مُشْحِمٌ: گھر میں بہت زیادہ چربی رکھنے والا۔ شَحِمٌ: چربی کھانے کا حریص۔ لیکن جو اپنے دوستوں کو بہت چربی کھلانے والا ہو اسے شَاحِمٌ کہا جاتا ہے۔ اور شَحِیْمٌ کے معنیٰ موٹے تازے اور چربی دار کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
شُحُوْمَهُمَآ سورة الأنعام(6) 146