Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّھْلُ کے معنیٰ نرم زمین کے ہیں اس کی جمع سُھُوْلٌ آتی ہے۔ اور یہ حَزْنٌ کی ضد ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡ سُہُوۡلِہَا قُصُوۡرًا) (۷:۷۴) (کہ) نرم زمین سے (مٹی لے کر) محل تعمیر کرتے ہو۔ اور اَسْھَلَ کے معنیٰ نرم زمین میں جانے کے ہیں اور رَجُلٌ سَھْلِیٌّ کے معنی میدانی علاقہ میں رہنے والا آدمی کے ہیں نَھَرٌ سَھْلٌ: جوئے ریگ ناک اور نرم خو آدمی کو رَجُلٌ سَھْلُ الْخُلُقِ کہا جاتا ہے۔ (اس کی ضد) حَزَانُ الْخُلُقِ ہے اور سُھَیْلٌ ایک ستارے کا نام ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سُهُوْلِهَا سورة الأعراف(7) 74