Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और याद करो जबकि अल्लाह ने आद के बाद तुमको जानशीन बनाया और तुमको ज़मीन में ठिकाना दिया, तुम उसके मैदानों में महल बनाते हो और पहाड़ों को तराश कर घर बनाते हो, पस अल्लाह की नेमतों को याद करो और ज़मीन में फ़साद करते न फिरो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریادکروجب اﷲ تعالیٰ نے تمہیں عا دکے بعدجانشین بنایااورتمہیں زمین میں ٹھکانہ دیا،تم اس کے میدانوں میں محلات بناتے ہواورپہاڑوں کوتراش کرگھربناتے ہو،چنانچہ اﷲ تعالیٰ کے احسانات کویادکرواورزمین میں فسادکرتے ہوئے دنگانہ مچاؤ۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور یاد کرو جبکہ خدا نے قومِ عاد کے بعد تم کو ان کا جانشین بنایا اور ملک میں تم کو تمکن بخشا ۔ تم اس کے میدانوں میں محل تعمیر کرتے اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو اللہ کی شانوں کو یاد کرو اور ملک میں اودھم مچاتے نہ پھرو ۔

By Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قومِ عاد کا جانشین بنایا ۔ اور تمہیں زمین میں رہنے کے لئے ٹھکانا دیا کہ تم نرم اور ہموار زمین میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر مکانات بناتے ہو ۔ سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو ۔ اور زمین میں فساد مت پھیلاتے پھرو ۔

By Moudoodi

یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین میں یہ منزلت بخشی کہ آج تم اس کے ہموار میدانوں میں عالی شان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو ۔ 59 پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو ۔ 60

By Mufti Naeem

اور یاد کرو جب تمہیں اﷲ ( تعالیٰ ) نے قوم عاد کے بعد جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں ٹھکانہ عنایت فرمایا تم زمین کے نرم حصوں میں محلات تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو کاٹ چھانٹ کر گھر بناتے ہو ۔ پس اﷲ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یا دکرو جب اللہ نے تمہیں قوم عاد کے بعد جانشین بنایا ، اور تمہیں زمین پر اس طرح بسایا کہ تم اس کے ہموار علاقوں میں محل بناتے ہو ، اور پہاڑوں کو تراش کر گھروں کی شکل دے دیتے ہو ۔ لہذا للہ کی نعمتوں پر دھیان دو ، اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔

By Noor ul Amin

اور وہ وقت یادکروجب قوم عادکے بعد تمہیں اللہ نے جانشین بنایا اور تمہیں اس علاقہ میں آباد کیا ، تم زمین کے ہموارمیدانوں میں محل بناتے ہواور پہاڑوں کو تراش خراش کرگھر بنا لیتے ہو ، لہٰذااللہ کے احسانات کو یادکرو اور زمین میں فسادنہ مچاتے پھرو‘‘

By Kanzul Eman

اور یاد کرو ( ف۱٤۱ ) جب تم کو عاد کا جانشین کیا اور ملک میں جگہ دی کہ نرم زمین میں محل بناتے ہو ( ف۱٤۲ ) اور پہاڑوں میں مکان تراشتے ہو ( ف۱٤۳ ) تو اللہ کی نعمتیں یاد کرو ( ف۱٤٤ ) اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ،

By Tahir ul Qadri

اور یاد کرو جب اس نے تمہیں ( قومِ ) عاد کے بعد ( زمین میں ) جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں سکونت بخشی کہ تم اس کے نرم ( میدانی ) علاقوں میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر ( ان میں ) گھر بناتے ہو ، سو تم اﷲ کی ( ان ) نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو