Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनकी क़ौम के बड़ों ने जिन्होंने घमंड किया उन ईमान वालों से कहा जो कमज़ोर समझे जाते थेः क्या तुमको यक़ीन है कि सालेह अपने रब का भेजा हुआ है, उन्होंने जवाब दिया कि हम तो जो वे लेकर आए हैं उस पर ईमान रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس کی قوم کے سرداروں نے جوبڑے بنے ہوئے تھے ان لوگوں سے جوکمزورسمجھے جاتے تھے،ان میں سے ان کے لئے جوایمان لائے تھے ان سے کہا: ’’کیاتم جانتے ہوکہ صالح اپنے رب ہی کا بھیجا ہوارسول ہے؟‘‘انہوں نے جواب دیا: ’’یقیناہم اس پربھی ایمان رکھنے والے ہیں جس کے ساتھ اُسے بھیجاگیاہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس کی قوم کے ان بڑوں نے ، جنہوں نے گھمنڈ کیا ، ان زیردستوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لائے: کیا تم سمجھتے ہو کہ صالح اپنے رب کا فرستادہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو اس پیام پر جو وہ دے کر بھیجے گئے ہیں ، ایمان رکھتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

قوم کے بڑے لوگوں نے جو متکبر تھے ۔ ان کمزور لوگوں سے کہا جو ایمان لائے تھے ۔ کیا تم جانتے ہو صالح واقعی اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں انہوں نے کہا بے شک ہم تو اس ( پیغام ) پر ایمان لائے جسے دے کر ان کو بھیجا گیا ہے ۔

By Moudoodi

اس کی قوم کے سرداروں نے جو بڑے بنے ہوئے تھے ، کمزور طبقہ کے ان لوگوں سےجو ایمان لے آئے تھے ، کہا کیا تم واقعی یہ جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کا پیغمبر ہے؟ انہوں نے جواب دیا بے شک جس پیغام کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے اسے ہم مانتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

ان کی قوم کے متکبر بڑے لوگوں نے اپنے ان غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہا کہ کیا تم مانتے ہو کہ بلاشبہ صالح ( علیہ السلام ) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ( پیغمبر ) ہیں ۔ انہوں نے جواب میں کہا بیشک جو کچھ دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ان پر ہم ایمان لانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے سرداروں نے جو بڑائی کے گھمنڈ میں تھے ، ان کمزوروں سے پوچھا جو ایمان لے آئے تھے کہ : کیا تمہیں اس بات کا یقین ہے کہ صالح اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ : بیشک ہم تو اس پیغام پر پورا ایمان رکھتے ہیں جو ان کے ذریعے بھیجا گیا ہے

By Noor ul Amin

ہودکی قوم کے متکبرسرداروں نے ان کمزورلوگوں کو ، جوان میں سے ایمان لاچکے تھے کہا کیا تم یقینًاجانتے ہوکہ صالح اپنے رب کا رسول ہے؟وہ کہنے لگے:جوکچھ اسے دے کربھیجا گیا ہے ہم تواس پر ایمان رکھتے ہیں

By Kanzul Eman

اس کی قوم کے تکبر والے کمزور مسلمانوں سے بولے کیا تم جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کے رسول ہیں ، بولے وہ جو کچھ لے کے بھیجے گئے ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں ( ف۱٤۵ )

By Tahir ul Qadri

ان کی قوم کے ان سرداروں اور رئیسوں نے جو متکّبر و سرکش تھے ان غریب پسے ہوئے لوگوں سے کہا جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے: کیا تمہیں یقین ہے کہ واقعی صالح ( علیہ السلام ) اپنے ربّ کی طرف سے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا: جو کچھ انہیں دے کر بھیجا گیا ہے بیشک ہم اس پر ایمان رکھنے والے ہیں