Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और समूद की तरफ़ हमने उनके भाई सालेह (अलै॰) को भेजा, उन्होंने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो, उसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से एक खुली हुई निशानी आ चुकी है, यह अल्लाह की ऊँटनी तुम्हारे लिए एक निशानी के तौर पर है पस उसको छोड़ दो कि वह खाए अल्लाह की ज़मीन में और उसे किसी बुराई के इरादे से छूना भी नहीं वर्ना तुमको उनका एक दर्दनाक अज़ाब पकड़ लेगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورثمودکی طرف اُن کے بھائی صالح کو (بھیجا)اُس نے کہا: ’’اے میری قوم!اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواُس کے سوا تمہارا کوئی معبودنہیں،یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی واضح دلیل آچکی یہ اﷲ تعالیٰ کی اُونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے،چنانچہ اس کوچھوڑے رکھناکہ اﷲ تعالیٰ کی زمین میں کھاتی رہے اوراُس کوبُری نیت سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں ایک دردناک عذاب پکڑلے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی ، صالح کو بھیجا ۔ اس نے دعوت دی: اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک واضح نشانی آگئی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے کہ تمہارے لئے ایک نشانی ہو ۔ پس اس کو چھوڑو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرے پھرے اور اس کو کوئی گزند نہ پہنچائیو ، ورنہ تمہیں ایک دردناک عذاب آپکڑے گا ۔

By Hussain Najfi

اور قومِ ثمود کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی صالح کو بھیجا ۔ انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارے پروردگار کی طرف سے ( میری صداقت کا ) ایک خاص معجزہ آچکا ہے جو یہ اللہ کی خاص اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک ( قدرتی ) نشانی ( معجزہ ) ہے اسے کھلا چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چَرتی پھرے ۔ اور ( خبردار ) اسے برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ( اسے تکلیف نہ پہنچانا ) ورنہ دردناک عذاب تمہیں اپنی گرفت میں لے لے گا ۔

By Moudoodi

اور ثمود 57 کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سِوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی دلیل آگئی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی کے طور پر ہے 58 ، لہٰذا اِسے چھوڑدو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے ۔ اس کو کسی برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک دردناک عذاب تمہیں آلے گا ۔

By Mufti Naeem

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا ۔ صالح ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ بلاشبہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل ( نشانی ) آچکی ہے ۔ یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی اونٹنی تمہارے لیے نشانی ہے پس تم اسے چھوڑے رکھو اﷲ ( تعالیٰ ) کی زمین میں کھاتی پھرے اور اس کو برائی کے ساتھ نہ ہاتھ لگائو ورنہ تمہیں دردناک عذاب پکڑ لے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ ( ٣٩ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے ۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے ایک نشانی بن کر آئی ہے ۔ اس لیے اس کو آزاد چھوڑ دو کہ وہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اسے کسی برائی کے ارادے سے چھونا بھی نہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں ایک دکھ دینے والا عذاب آپکڑے ۔

By Noor ul Amin

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صا لح کو بھیجا اس نے اپنی قوم سے کہا:’’اللہ کی عبادت کرواس کے سوا تمہاراکوئی معبودنہیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح معجزہ آچکا ہے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے معجزہ ہے اسے اللہ کی زمین میں چرنے کے لئے چھوڑدواوراسے کسی برے ارادہ سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک دردناک عذاب تمہیں آلے گا

By Kanzul Eman

اور ثمود کی طرف ( ف۱۳٦ ) ان کی برادری سے صالح کو بھیجا کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ( ف۱۳۷ ) روشن دلیل آئی ( ف۱۳۸ ) یہ اللہ کا ناقہ ہے ( ف۱۳۹ ) تمہارے لیے نشانی ، تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگاؤ ( ف۱٤۰ ) کہ تمہیں درد ناک عذاب آئے گا ،

By Tahir ul Qadri

اور ( قومِ ) ثمود کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کیا کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آگئی ہے ۔ یہ اﷲ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی ہے ، سو تم اسے ( آزاد ) چھوڑے رکھنا کہ اﷲ کی زمین میں چَرتی رہے اور اسے برائی ( کے ارادے ) سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں دردناک عذاب آپکڑے گا