Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर हमने बचा लिया उसको और जो उसके साथ थे अपनी रहमत से और हमने उन लोगों की जड़ काट दी जो हमारी निशानियों को झुठलाते थे और मानने वाले न थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ ہم نے اسے اوران لوگوں کوجواس کے ساتھ تھے، اپنی رحمت کے ساتھ نجات دی اورہم نے اُن لوگوں کی جڑکاٹ دی جوہماری آیات کوجھٹلاتے تھے اوروہ ایمان لانے والے نہ تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس کو اور ان کو ، جو اس کے ساتھ تھے ، اپنے فضل سے نجات دی اور ان لوگوں کی ہم نے جڑ کاٹ دی ، جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور یہ ایمان لانے والے لوگ نہیں تھے ۔

By Hussain Najfi

پس ( آخرکار ) ہم نے اپنی رحمت سے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو نجات دی ( بچا لیا ) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہیں تھے ان کی جڑ ہی کاٹ دی ۔

By Moudoodi

آخرِکار ہم نے اپنی مہربانی سے ہود اور اس کے ساتھیوں کو بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جو ہماری آیات کو جھٹلا چکے تھے اور ایمان لانے والے نہ تھے ۔ 56 ؏ ۹

By Mufti Naeem

پھر ہم نے اپنی رحمت سے ہود ( علیہ السلام ) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے نجات دیدی او رجن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ لوگ ایمان والے نہیں تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان کو ( یعنی ہود ( علیہ السلام ) کو ) اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت کے ذریعے نجات دی ، اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ ڈالی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا ، اور مومن نہیں ہوئے تھے ۔

By Noor ul Amin

پھر ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو اپنی مہربانی سے بچالیااوران لوگوں کی جڑکاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلادیاتھا اور وہ ایمان لانے والے نہیں تھے

By Kanzul Eman

تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو ( ف۱۳۲ ) اپنی ایک بڑی رحمت فرما کر نجات دی ( ف۱۳۳ ) اور جو ہماری آیتیں جھٹلاتے ( ف۱۳٤ ) تھے ان کی جڑ کاٹ دی ( ف۱۳۵ ) اور وہ ایمان والے نہ تھے ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے اپنی رحمت کے باعث نجات بخشی اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے