हूद (अलै॰) ने कहाः तुम पर तुम्हारे रब की तरफ़ से अज़ाब और ग़ुस्सा वाक़े हो चुका है, क्या तुम मुझसे उन नामों पर झगड़ते हो जो तुमने और तुम्हारे बाप-दादाओं ने रख लिए हैं, जिनकी अल्लाह ने कोई दलील नहीं उतारी, पस इन्तिज़ार करो मैं भी तुम्हारे साथ इन्तिज़ार करने वालों में से हूँ।
ہودنے کہا: ’’یقیناتم پر تمہارے رب کاعذاب اور غضب واقع ہوچکاکیاتم مجھ سے اُن ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہوجوتم نے اور تمہارے باپ دادانے رکھ چھوڑے ہیں؟جن کی کوئی دلیل بھی اﷲ تعالیٰ نے نہیں اُتاری؟ تو انتظار کرو،یقینامیں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘
اس نے کہا: تم پر تمہارے رب کی جانب سے ناپاکی اور قہر مسلط ہوچکے ہیں ۔ کیا تم مجھ سے کچھ فرضی ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ چھوڑے ہیں ، جن کی خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری! سو تم بھی انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔
اس ( ہود ) نے کہا ( سمجھ لو کہ ) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب نازل ہوگیا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( از خود ) رکھ لئے ہیں ۔ جن کے متعلق اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ۔ اچھا تو پھر تم ( خدا کے عذاب کا ) انتظار کرو مَیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔
اس نے کہا تمہارے رب کی پھٹکار تم پر پڑ گئی اور اس کا غضب ٹوٹ پڑا ۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں پر جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں 54 ، جن کے لیے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ہے 55 ؟ اچھا تو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔
ہود ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ بلاشبہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور غصہ واجب ہو چکا ۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جوتم نے اور تمہارے باپ دادوں نے تجویز کر لیے ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) نے کوئی دلیل نہیں نازل فرمائی سو انتظار کرو بلاشبہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
ہود نے کہا : اب تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور قہر کا آنا طے ہوچکا ہے ۔ کیا تم مجھ سے ( مختلف بتوں کے ) ان ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں ، جن کی تائید میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی؟ بس تو تم انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔
ہودنے کہا: تمہا رے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور اس کاغضب ثابت ہوچکا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑاکرتے ہوجو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ، جن کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری؟سواب تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتا ہوں ‘‘
کہا ( ف۱۲۸ ) ضرور تم پر تمہارے رب کا عذاب اور غضب پڑ گیا ( ف۱۲۹ ) کیا مجھ سے خالی ان ناموں میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ( ف۱۳۰ ) اللہ نے ان کی کوئی سند نہ اتاری ، تو راستہ دیکھو ( ف۱۳۱ ) میں بھی تمہارے ساتھ دیکھتا ہوں ،
انہوں نے کہا: یقیناً تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب واجب ہو گیا ۔ کیا تم مجھ سے ان ( بتوں کے ) ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( خود ہی فرضی طور پر ) رکھ لئے ہیں جن کی اﷲ نے کوئی سند نہیں اتاری؟ سو تم ( عذاب کا ) انتظار کرو میں ( بھی ) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں