Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हूद (अलै॰) की क़ौम ने कहाः क्या तुम हमारे पास इसलिए आए हो कि हम तन्हा अल्लाह की इबादत करें और उनको छोड़ दें जिनकी इबादत हमारे बाप-दादा करते आए हैं, पस तुम जिस अज़ाब की धमकी हमको देते हो उसको ले आओ अगर तुम सच्चे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُنہوں نے کہا: ’’کیا تو ہمارے پاس آیاہے کہ ہم ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اوران کو چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کیاکرتے تھے؟تووہ عذاب لے آؤجس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے؟ تو تم جس عذاب کی ہم کو دھمکی سنا رہے ہو ، اس کو لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

By Hussain Najfi

انہوں نے کہا ( اے ہود ( ع ) ) کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان ( معبودوں ) کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے چلے آئے ہیں اگر تم سچے ہو تو ۔ ہمارے پاس لاؤ وہ ( عذاب ) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

By Moudoodi

انہوں نے جواب دیا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں؟ 53 اچھا تو لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو سچا ہے ۔

By Mufti Naeem

وہ کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس اس لیے آئے ہیں کہ ہم اکیلے اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کریں اور جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے انہیں چھوڑ دیں ۔ پس اگر آپ سچوں میں سے ہیں تو جس عذاب کی ہمیں دھمکی دیتے ہیں وہ ہمارے پاس لے آئیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم تنہا اللہ کی عبادت کریں ، اور جن ( بتوں ) کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں انہیں چھوڑ بیٹھیں؟ اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہمارے سامنے وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دے رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’ کیا تو ہمارے پاس اسلئے آیا ہے کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان معبودوں کو چھوڑدیں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے ؟پس اگر توسچاہےتوجس ( عذاب کی ) توہمیں دھمکی دیتا ہے وہ لے آ‘‘

By Kanzul Eman

بولے کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو ( ف۱۲۵ ) کہ ہم ایک اللہ کو پوجیں اور جو ( ف۱۲٦ ) ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ، انہیں چھوڑ دیں تو لاؤ ( ف۱۲۷ ) جس کا ہمیں وعدہ دے رہے ہو اگر سچے ہو ،

By Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس ( اس لئے ) آئے ہو کہ ہم صرف ایک اﷲ کی عبادت کریں اور ان ( سب خداؤں ) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے؟ سو تم ہمارے پاس وہ ( عذاب ) لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو