Blog
Books
Search Quran
Lughaat

نَتَقَ الشَّیْئَ کے معنی کسی چیز کو کھینچ کر ڈھیلا کر دینے کے ہیں۔ جیسے نَتَقَ عُرَی الْحِمْلِ: اس نے بوجھ کی گرہیں کھول دیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اِذۡ نَتَقۡنَا الۡجَبَلَ فَوۡقَہُمۡ ) (۷:۱۷۱) اور جب ہم نے ان کے سروں پر پہاڑ اٹھا کھڑا کیا۔ اسی سے استعارہ کے طور پر کثیر الاولاد عورت کو اِمْرَئَ ۃٌ نَتِقٌ کہا جاتا ہے۔(1) اور اس عورت کے ساتھ تشبیہ دے کر زودآتش افروز چقماق کو بھی زَنَدٌ نَاتِقٌ کہتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
نَتَقْنَا سورة الأعراف(7) 171