اَلزَّحْفُ: اصل میں اس کے معنیٰ پاؤں کے گھسیٹ گھسیٹ کر چلنا کے ہیں جیساکہ بچہ چلنے کے قابل ہونے سے پہلے اور اونٹ تھکن کی وجہ سے اپنے پاؤں گھسیٹ کر چلتا ہے یا فوج کثرت ازدحام کی وجہ سے آہستہ گھسٹ گھسٹ کر آگے بڑھتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِذَا لَقِیۡتُمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا زَحۡفًا ) (۸:۱۵) جب کفار سے تمہاری مٹھ بھیڑ ہوجائے۔ اور زَاحِفٌ اس تیر کو کہتے ہیں جو نشانہ سے ورے گر جائے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
زَحْفًا | سورة الأنفال(8) | 15 |