ऐ ईमान वालो! जब तुम्हारा मुक़ाबला मुनकिरीन से मैदाने-जंग में हो तो उन से पीठ मत फेरो।
اے لوگوجوایمان لائے ہو جب تم ان لوگوں سے ایک لشکرکی صورت میں ملو جنہوں نے کفرکیاتوتم اُن سے پیٹھیں نہ پھیرو۔
اے ایمان والو! جب تمہارا کفار سے مقابلہ ہو ، فوج کشی کی صورت میں ، تو ان کو پیٹھ نہ دکھائیو ۔
اے ایمان والو! جب کافروں کے لشکر سے تمہاری مڈبھیڑ ہو جائے تو خبردار! ان کے مقابلہ میں ان کو پیٹھ نہ دکھانا ( بلکہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح جم کر لڑنا ) ۔
اے ایمان والو ، جب تم ایک لشکر کی صورت میں کفار سے دو چار ہو تو ان کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیرو ۔
اے ایمان والو! جب تم ( لڑائی کیلئے ) کافروں کے مقابل آجائو تو ان سے پشت ( پیٹھ ) نہ پھیرنا ۔
اے ایمان والو ! جب کافروں سے تمہارا آمنا سامنا ہوجائے ، جبکہ وہ چڑھائی کر کے آرہے ہوں ، تو ان کو پیٹھ مت دکھاؤ ۔
اے ایمان والو!جب میدان جنگ میں تمہارا کافروں سے مقابلہ ہوتوکبھی پیٹھ نہ پھیرنا
اے ایمان والو! جب کافروں کے لام ( لشکر ) سے تمہارا مقابلہ ہو تو انہیں پیٹھ نہ دو ( ف۲۸ )
اے ایمان والو! جب تم ( میدانِ جنگ میں ) کافروں سے مقابلہ کرو ( خواہ وہ ) لشکرِ گراں ہو پھر بھی انہیں پیٹھ مت دکھانا