तो अब यह चखो और जान लो कि मुनकिरों के लिए आग का अज़ाब है।
یہ ہے!(تمہاری سزا) لہٰذا اس کامزہ چکھواور یقیناًکافروں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
سو یہ تو نقد چکھو! اور کافروں کیلئے دوزخ کا عذاب ہے ۔
۔ ( اے مخالفینِ حق ) دنیا میں تمہاری یہ سزا ہے ۔ پس اس کا مزہ چکھو ۔ اور ( آخرت میں ) آتشِ دوزخ کا عذاب بھی ہے ۔
یہ 12 ہے تم لوگوں کی سزا ، اب اس کا مزہ چکھو ، اور تمہیں معلوم ہو کہ حق کا انکار کرنے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ۔
یہ سزا تم ( یہاں ) چکھو اور ( یاد رکھو ) بلاشبہ کافروں کیلئے دوزخ کاعذاب ( بھی تیار ) ہے ۔
یہ سب تو ( اب ) چکھ لو ، اس کے علاوہ حقیقت یہ ہے کہ کافروں کے لیے ( اصل ) عذاب دوزخ کا ہے ۔
( اور کافروں سے فرمایا ) یہ عذاب تواب چکھو اور کافروں کو جہنم کا عذاب ہوگا
یہ تو چکھو ( ف۲٦ ) اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ کافروں کو آگ کا عذاب ہے ( ف۲۷ )
یہ ( عذابِ دنیا ) ہے سو تم اسے ( تو ) چکھ لو اور بیشک کافروں کے لئے ( آخرت میں ) دوزخ کا ( دوسرا ) عذاب ( بھی ) ہے