Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह इस वजह से कि उन्होंने अल्लाह और उसके रसूल की मुख़ालिफ़त की और जो कोई अल्लाह और उसके रसूल की मुख़ालिफ़त करता है तो अल्लाह सज़ा देने में सख़्त है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ یقیناًانہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی مخالفت کی اور جواﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تواﷲ تعالیٰ یقینابہت سخت عذاب والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس سبب سے کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کے مقابلہ کو اٹھے ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کے مقابلہ کو اٹھتے ہیں تو اللہ ان کیلئے سخت پاداش والا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ ان لوگوں نے خدا اور رسول ( ص ) کی مخالفت کی ۔ یاد رکھو کہ جو کوئی بھی خدا اور رسول کی مخالفت کرے گا تو اللہ ( مکافاتِ عمل میں ) سخت سزا دینے والا ہے ۔

By Moudoodi

یہ اس لیے کہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا اور جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرے اللہ اس کے لیے نہایت سخت گیر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ 11

By Mufti Naeem

یہ ( حکم ) اس لیے ہے کہ بلاشبہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کی اور جو شخص اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کرے پس اﷲ ( تعالیٰ ) بلاشبہ سخت سزا دینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی مول لی ہے ، اور اگر کوئی شخص اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی مول لیتا ہے ، تو یقینا اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ اسلئے تھاکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی تھی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تواللہ ایسے لوگوں کو شدیدسزادینے والا ہے

By Kanzul Eman

یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخا لفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کرے تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،

By Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کی ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کرے تو بیشک اللہ ( اسے ) سخت عذاب دینے والا ہے