اَلنَّجَاسَۃُ کے معنی پلیدی کے ہیں اور یہ دو قسم پر ہے۔ نجاست:(۱) حسی یا مادی جس کا ادراک حس سے ہوسکتا ہو۔ نجاست(۲) معنوی: جس کا ادراک بصیرت سے ہوتا ہو۔ چنانچہ نجاست معنوی کے لحاظ سے اﷲ تعالیٰ نے مشرکین کے متعلق فرمایا: (اِنَّمَا الۡمُشۡرِکُوۡنَ نَجَسٌ ) (۹:۲۸) مشرک تو پلید ہیں۔ نَجَّسَہٗ کے معنی: کسی چیز کو نجس کردینا کے ہیں۔ نیز اس کے معنی ازالہ نجاست بھی آتے ہیں۔ اور اسی سے تَنْجِیْسُ الْعَرَبِ ہے یعنی تعویذ گنڈا۔ جو شیطانی نجاست کو دور کرنے کے لیے بچے کے گلے میں لٹکاتے تھے۔ نَاجِسٌ وَنَجِیْسٌ ایک بری اور لاعلاج بیماری۔
Words | Surah_No | Verse_No |
نَجَسٌ | سورة التوبة(9) | 28 |