ऐ ईमान वालो! मुशरिकीन बिल्कुल नापाक हैं पस वे इस साल के बाद मस्जिदे-हराम के पास न आएं, और अगर तुमको मुफ़लिसी का अंदेशा हो तो अगर अल्लाह चाहेगा तो अपने फ़ज़्ल से तुमको बेनियाज़ कर देगा, बेशक अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।
اے لوگوجوایمان لائے ہو!یقیناسب مُشرک ناپاک ہیں چنانچہ وہ اس سال کے بعدمسجدِحرام کے قریب نہ آئیں اور اگر تمہیں تنگ دستی کاخوف ہے تواﷲ تعالیٰ اگراس نے چاہا،جلدہی تمہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا،یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والاہے۔
اے ایمان والو! یہ مشرکین بالکل نجس ہیں تو یہ اپنے اس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس نہ پھٹکنے پائیں اور اگر تمہیں معاشی بدحالی کا اندیشہ ہو تو اللہ ، اگر چاہے گا تو ، اپنے فضل سے تم کو مستغنی کردے گا ۔ بیشک اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔
اے ایمان والو! مشرکین سراسر نجس و ناپاک ہیں سو وہ اس سال ( سنہ ۹ ہجری ) کے بعد مسجد الحرام کے قریب بھی نہ آنے پائیں ۔ اور اگر تمہیں ان کی آمد و رفت کے بند ہونے سے تنگدستی کا اندیشہ ہے تو عنقریب خدا اپنے فضل و کرم سے تمہیں تونگر بنا دے گا ۔ بے شک اللہ تعالیٰ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔
اے ایمان لانے والو ، مشرکین ناپاک ہیں لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں ۔ 25 اور اگر تمہیں تنگ دستی کا خوف ہے تو بعید نہیں کہ اللہ چاہے تو تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے ، اللہ علیم و حکیم ہے ۔
اے ایمان والو! بلاشبہ مشرکین نرے ناپا ک ہی ہیں پس اس سال کے بعد مسجد حرام ( بیت اﷲ ) کے قریب بھی نہ آنے پائیں اور اگر تمہیں تنگدستی کا خوف ہوتو اﷲتعالیٰ اگر چاہیں گے تو تمہیں اپنے فضل سے غنی فرما دیں گے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں
اے ایمان والو ! مشرک لوگ تو سراپا ناپاکی ہیں ، ( ٢٢ ) لہذا وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب بھی نہ آنے پائیں ، ( ٢٣ ) اور ( مسلمانو ) اگر تم کو مفلسی کا اندیشہ ہو تو اگر اللہ چاہے گا تو تمہیں اپنے فضل سے ( مشرکین سے ) بے نیاز کردے گا ۔ ( ٢٤ ) بیشک اللہ کا علم بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔
اے ایمان والو!بلاشبہ مشرکین ناپاک ہیں لہٰذااس سال کے بعدوہ مسجدحرام کے قریب بھی پھٹکنے نہ پائیں اور اگرتمہیں مفلسی کاڈرہوتواللہ اگرچاہےتوجلدہی تمہیں اپنی مہربانی سے دولت مندبنادے گابلاشبہ اللہ سب کچھ جاننے والاحکمت والا ہے
اے ایمان والو! مشرک نرے ناپاک ہیں ( ف۵۷ ) تو اس برس کے بعد وہ مسجد حرام کے پاس نہ آنے پائیں ( ف۵۸ ) اور اگر تمہاری محتاجی کا ڈر ہے ( ف۵۹ ) تو عنقریب اللہ تمہیں دولت مند کردے گا اپنے فضل سے اگر چاہے ( ف٦۰ ) بیشک اللہ علم و حکمت والا ہے ،
اے ایمان والو! مشرکین تو سراپا نجاست ہیں سو وہ اپنے اس سال کے بعد ( یعنی فتحِ مکہ کے بعد ھ سے ) مسجدِ حرام کے قریب نہ آنے پائیں ، اور اگر تمہیں ( تجارت میں کمی کے باعث ) مفلسی کا ڈر ہے تو ( گھبراؤ نہیں ) عنقریب اللہ اگر چاہے گا تو تمہیں اپنے فضل سے مال دار کر دے گا ، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے