Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْجَبْھَۃُ: (ماتھا، پیشانی) سر کا وہ حصہ جو سجدہ کی حالت میں زمین پر لگتا ہے، اس کی جمع جِبَاہٌ آتی ہے۔ جیسے فرمایا: (فَتُکۡوٰی بِہَا جِبَاہُہُمۡ وَ جُنُوۡبُہُمۡ ) (۹:۳۵) پھر ان سے ان (بخیلوں) کی پیشانیوں اور پہلوؤں کو داغا جائے گا۔ اور جَبْھَۃٌ کے معنی ثریا ستارہ کے بھی آتے ہیں۔ گویا وہ بھی برج اسد کے لیے بمنزلہ پیشانی کے ہے۔ جَبْھَۃُ الْقَوْمِ: سرداران قوم جیساکہ انہیں وُجُوْہُ الْقَوْمِ کہا جاتا ہے اور جَبْھَۃ کے معنی گھوڑے بھی آتا ہے، جیساکہ مروی ہے(1) (۵۷) اَنَّہٗ لَیْسَ فِی الْجَبْھَۃِ صَدَقَۃٌ۔ یعنی گھوڑوں میں زکوٰۃ نہیں ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
جِبَاهُهُمْ سورة التوبة(9) 35