بَلَعْتُ (ف) الشَّیئَ وَابْتَلَعْتُہٗ کے معنی کسی چیز کو نگل لینا کے ہیں۔ قرآن مجید میں ہے: (یٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِیۡ مَآءَکِ ) (۱۱:۴۴) کہ اے زمین! اپنا پانی نگل جا۔ اسی سے بَلُّوْعَۃٌ ہے، جس کے معنی بدرو اور گندی نالی یا چوبچہ کے ہیں۔ سَعْدُ بَلَعَ ایک ستارے کا نام بَلَّعَ الشَّیْبُ فِی رَأْسِہٖ سر میں بڑھاپے کے آثار ظاہر ہونا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
ابْلَعِيْ | سورة هود(11) | 44 |