Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कहा गया कि ऐ ज़मीन! अपना पानी निगल ले और ऐ आसमान! थम जा, और पानी सुखा दिया गया और मामले का फ़ैसला हो गया और कश्ती जूदी पहाड़ पर ठहर गई और कह दिया गया कि दूर हो ज़ालिमों की क़ौम।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کہا گیاکہ اے زمین!اپناپانی نگل جا اور اے آسمان!تھم جااور پانی نیچے اتاردیا گیا اور کام تمام کر دیا گیا اوروہ جُودی (پہاڑ)پرجاٹھہری اورکہاگیاکہ دُوری ہے ظالم لوگوں کے لیے

By Amin Ahsan Islahi

اور حکم ہوا کہ اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان! تھم جا! اور پانی اتار دیا گیا اور معاملے کا فیصلہ ہوگیا اور کشتی کوہِ جودی پر جاگلی اور اعلان کردیا گیا کہ ظالموں پر خدا کی پھٹکار ہے!

By Hussain Najfi

اور ارشاد ہوا اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جا ۔ اور پانی اتر گیا اور معاملہ طئے کر دیا گیا اور کشی کوہِ جودی پر ٹھہر گئی اور کہا گیا ہلاکت ہو ظلم کرنے والوں کے لئے ۔

By Moudoodi

حکم ہوا اے زمین ، اپنا سارا پانی نِگل جا اور اے آسمان ، رک جا ۔ چنانچہ پانی زمین میں بیٹھ گیا ، فیصلہ چکا دیا گیا ، کشتی جودی پر ٹِک 46 گئی ، اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قوم!

By Mufti Naeem

اور حکم دیا گیا اے زمین!اپنے پانی کو نگل لے اور اے آسمان! رک جا اورپانی اترگیا اورکام پورا ہوگیا اور جودی پہاڑ پر کشتی ٹھہر گئی اورکہہ دیا گیا کہ ظالم لوگوں کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور حکم ہوا کہ : اے زمین ! اپنا پانی نگل لے ، اور اے آسمان ! تھم جا ۔ چنانچہ پانی اتر گیا اور سارا قصہ چکا دیا گیا ۔ ( ٢٤ ) کشتی جودی پہاڑ پر آٹھہری ( ٢٥ ) اور کہہ دیا گیا کہ : بربادی ہے اس قوم کی جو ظالم ہو ۔

By Noor ul Amin

( پھرعرصہ بعد اللہ کا ) حکم ہوا کہ:اے زمین اپنا پانی نگل جااوراے آسمان! توبارش برسانابندکردے اور پانی خشک ہوگیا ، اور اللہ کاحکم پوراہو چکا ( کشتی ) ’’جودی پہاڑ‘‘پررک گئی اور کہا گیا کہ ظالم لوگ ( اللہ کی رحمت سے ) دور ہیں

By Kanzul Eman

اور حکم فرمایا گیا کہ اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان! تھم جا اور پانی خشک کردیا گیا اور کام تمام ہوا اور کشتی ( ف۹۵ ) کوہ ِ جودی پر ٹھہری ( ف۹٦ ) اور فرمایا گیا کہ دور ہوں بے انصاف لوگ ،

By Tahir ul Qadri

اور ( جب سفینۂ نوح کے سوا سب ڈوب کر ہلاک ہو چکے تو ) حکم دیا گیا: اے زمین! اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان! تو تھم جا ، اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام کر دیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری ، اور فرما دیا گیا کہ ظالموں کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہے