اَلشُّغْلُ وَالشَّغَلُ: ایسی مصروفیت جس کی وجہ سے انسان دوسرے کاموں کی طرف توجہ نہ دے سکے۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡ شُغُلٍ فٰکِہُوۡنَ ) (۳۶:۵۵) عیش و نشاط کے مشغلے میں ہوں گے۔ ایک قرأت میں شُغُلٌ ہے یہ شُغِلَ فَھُوَ مَشْغُوْلٌ (باب مجرد) سے آتا ہے اُشْعِلَ استعمال نہیں ہوتا شُغُلٌ شَاغِلٌ مصروف رکھنے والا کام۔
| Words | Surah_No | Verse_No |
| شَغَفَهَا | سورة يوسف(12) | 30 |