اَعْجَفُ: (صفت) کے معنی انتہائی لاغر اور دبلا کے ہیں اس کی مؤنث عَجْفَائُ ہے اور جمع عِجَافٌ قرآن پاک میں ہے: (سَبۡعٌ عِجَافٌ ) (۱۲:۴۳) سات دبلی۔ دراصل یہ نَصْلٌ اَعْجَفُ سے مشتق ہے جس کے معنی پتلے اور باریک تیرے کے ہیں۔ اَعْجَفَ الرَّجُلُ: اس کے مویشی دبلے ہوگئے۔ عَجَفَتْ نَفْسِیْ عَنِ الطَّعَامِ: میری طبیعت کھانے سے اچاٹ ہوگئی۔ عَنْ فُلَانٍ: اس سے دل برداشت ہوگئی۔