Blog
Books
Search Quran
Lughaat

جَرَعَ (ف) جَرْعًا۔ اَلْمَائُ گھونٹ گھونٹ کرکے پانی پینا۔ اور بقول بعض جرع (س) آتا ہے۔ تَجَرَّعَہٗ (تفعل) تکلف سے گھونٹ گھونٹ کرکے پی گیا۔ گویا اس کا پینا طبیعت پر ناگوار گذر رہا ہے۔ قرآن میں ہے: (یَّتَجَرَّعُہٗ وَ لَا یَکَادُ یُسِیۡغُہٗ ) (۱۴:۱۷) وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا۔ جَرْعَۃٌ ایک مرتبہ گھونٹ سے نگلنا۔ مثل مشہور ہے (1) اَفْلَتَ بُجریْعَۃِ الذَّقَنِ۔ وہ ہلاکت کے قریب پہنچ کر بچ نکلا۔ نُوْقٌ مَجَارِیْعُ: وہ اونٹنیاں جن کا دودھ تقریباً خشک ہوگیا ہو۔ اَلْجَرْعُ وَالْجَرْعَائُ: ریگستان جس میں کچھ نہ اُگے۔ گویا وہ بیج کو نگل لیتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يَّتَجَرَّعُهٗ سورة إبراهيم(14) 17