Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

فَرْعُ الشَّجْرِ: کے معنی درخت کی شاخ کے ہیں اس کی جمع فُرُوْعٌ آتی ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَّ فَرۡعُہَا فِی السَّمَآءِ ) (۱۴:۲۴) اور شاخیں آسمان میں ۔ میں فَرْعُھَا کے دو معنی ہوسکتے ہیں ایک یہ کہ بلحاظ طول کے اسے فِی السَّمَآئِ کہا ہو، جیسے محاورہ ہے: فَرَعَ کَذَا (یعنی لمبا ہوجانا) اور سر کے بالوں کو بلندی اور طول کی وجہ سے فَرْعٌ کہا جاتا ہے۔ رَجُلٌ اَفْرَعُ: گھنے اور لمبے بالوں والا اس کی مونث فَرْعَائُ اور جمع فُرْعٌ آتی ہے اور کہا جاتا ہے۔ فَرَّعْتُ الْجَبَلَ: پہاڑ کی چوتی پر چلا جانا۔ فَرَّعْتُ رَأْسَہٗ بِالسَّیْفِ: اس کا سر تلوار سے قلم کردیا۔ تَفَرَّعْتُ فِیْ بَنِیْ فُلَانٍ: میں نے ان کے اونچے خاندان میں شادی کرلی۔ دوم یہ کہ عرض یعنی پھیلاؤ کے لحاظ سے اسے فِی السَّمَآئِ کہا ہو اور یہ تَفَرَّعَ کَذَا سے ہو جس کے معنی پھیل جانے کے ہیں اور مسئلہ کی جزئیات کو فروع کہا جاتا ہے۔ فُرُوْعُ الرَّجْلِ کے معنی اولاد کے بھی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَّفَرْعُهَا سورة إبراهيم(14) 24

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220