Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या आपने नहीं देखा कि किस तरह मिसाल बयान फ़रमाई है अल्लाह ने कलिमा तय्यबा की, वह एक पाकीज़ा दरख़्त की मानिंद है जिसकी जड़ ज़मीन में जमी हुई है और जिसकी टहनियाँ आसमान तक पहुँची हुई हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے پاکیزہ کلمہ کی مثال کیسے بیان کی ہے؟ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے، جس کی جڑمضبوط ہے اوراس کی شاخیں آسمان میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے غور نہیں کیا ، کس طرح تمثیل بیان فرمائی ہے اللہ نے کلمۂ طیبہ کی؟ وہ ایک شجرۂ طیبہ کی مانند ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) اتری ہوئی ہے اور جس کی شاخیں فضا میں ( پھیلی ہوئی ہیں )

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کس طرح اچھی مثال بیان کی ہے کہ کلمۂ طیبہ ( پاک کلمہ ) شجرۂ طیبہ ( پاکیزہ ) درخت کی مانند ہے ۔ جس کی جڑ مضبوط ہے اور اس کی شاخ آسمان تک پہنچی ہوئی ہے ۔

By Moudoodi

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیّبہ 34 کو کس چیز سے مثال دی ہے ؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت جس کی جڑ زمین میں گہری جمّی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں 35 ،

By Mufti Naeem

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ کلمہ طیبہ کی مثال اللہ ( تعالیٰ ) نے کیسی ( عمدہ ) بیان فرمائی ہے کہ وہ ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ ( زمین میں مضبوطی سے ) جمی ہوئی ہے اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کی کیسی مثال بیان کی ہے ؟ وہ ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) مضبوطی سے جمی ہوئی ہے ، اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں ۔ ( ١٨ )

By Noor ul Amin

آ پ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالی نے کلمہ طیبہ ( توحید ) کی کیسی عمدہ مثال بیان کی ہے جیسے وہ ایک پاکیزہ درخت ہوجس کی جڑ ( زمین میں خوب ) جمی ہوئی اور شاخیں آسمان میں ہوں

By Kanzul Eman

کیا تم نے نہ دیکھا اللہ نے کیسی مثال بیان فرمائی پاکیزہ بات کی ( ف٦۲ ) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ قائم اور شاخیں آسمان میں ،

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا ، اللہ نے کیسی مثال بیان فرمائی ہے کہ پاکیزہ بات اس پاکیزہ درخت کی مانند ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) مضبوط ہے اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں