Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने नेक अमल किए वे ऐसे बाग़ों में दाख़िल किए जाएंगे जिनके नीचे नहरें बहती होंगी, उनमें वे अपने रब के हुक्म से हमेशा रहेंगे, वे आपस में एक-दूसरे का इस्तिक़बाल सलाम से करेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو لوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کی ہیں انہیں ایسے باغوں میں داخل کیاجائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ اپنے رب کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، ان کی آپس کی دُعااس میں سلام ہوگی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے بھلے کام کیے ہوں گے ، وہ ایسے باغوں میں اتارے جائیں گے ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے اور اس میں ان کی تحیت آپس میں ایک دوسرے پر سلام ہوگی ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ان بہشتوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور اپنے پروردگار کے حکم سے ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اس میں ان کی باہمی دعا ( بوقت ملاقات ) سلام ہوگا ۔ ( سلامٌ علیکم تم پر سلامتی ہو ) ۔

By Moudoodi

بخلاف اس کے جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ وہاں وہ اپنے رب کے اِذن سے ہمیشہ رہیں گے ، اور وہاں ان کا استقبال سلامتی کی مبارکباد سے ہوگا ۔ 33

By Mufti Naeem

اورجو لوگ ( دنیامیں ) ایمان لائے اور انہو ں نے اچھے اعمال کیے تھے انہیں ایسے باغات میں داخل کیاجائے گاجن کے نیچے نہریںبہہ رہی ہوںگی اوراپنے رب کے حکم سے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ان باغات میں ان کا ( آپس میں ) تحفۂ ملاقات سلام ( یعنی السلام علیکم ) ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے تھے ، اور انہوں نے نیک عمل کیے تھے ، انہیں ایسے باغات میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اپنے پروردگار کے حکم سے وہ ان ( باغوں ) میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کا استقبال سلام سے کریں گے ۔ ( ١٧ )

By Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ایسے باغوں میں داخل کیا جائے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ اللہ کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں انکاخیر مقدم سلام سے ہوگا

By Kanzul Eman

اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اپنے رب کے حکم سے ، اس میں ان کے ملتے وقت کا اکرام سلام ہے ( ف٦۱ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ جنتوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ( وہ ) ان میں اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے ، ( ملاقات کے وقت ) اس میں ان کا دعائیہ کلمہ ”سلام“ ہوگا