اَلصَّفَدُ وَالصِّفَادُ کے معنی لو ہے کی زنجیر یا طوق کے ہیں اس کی جمع اَصْفَادٌ ہے یعنی لو ہے کے زنجیر جن سے قیدیو ں کو جکڑا جا تا ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : (مُقَرَّنِیۡنَ فِی الۡاَصۡفَادِ) (۳۸۔۳۸) جو زنجیروں میں جکڑے ہو ئے تھے ۔ نیز اَلصَّفَدُ کے معنی عطیہ بھی آتے ہیں جیسا کہ کہا گیا ہے ۔ اَنَا مَغْلُوْلُ اَیَا دِیکَ وَاَسِیْرُ نِعمَتِک : میں تیرے احسا نا ت کی زنجیروں میں جکڑا ہو ا ہو ں اور تیری انعام کا قیدی بن چکا ہوں وغیر ذالک من المحاورات ۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاَصْفَادِ | سورة إبراهيم(14) | 49 |
الْاَصْفَادِ | سورة ص(38) | 38 |