(شَہۡرُ رَمَضَانَ ) (۲:۱۸۵) روزوں کا مہینہ یہ رَمَضٌ سے مشتق ہے جس کے معنیٰ سورج کی سختی و تپش کے ہیں۔ اَرْمَضَتْہٗ: سخت تپش نے اسے جھلس دیا۔ فَرَمِضَ چنانچہ وہ جھلسا گیا۔ اَرْضٌ رَمِضَۃٌ: سخت گرم زمین۔ رَمِضَتِ الْغَنَمْ: سخت گرمی میں باہر چرنے کی وجہ سے بکریوں کے جگر زخمی ہوگئے۔ فُلَانٌ یَتَرَبَّضُ الظِّبَائَ: فلان سخت گرم جگہ میں ہرن کا شکار کرتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
رَمَضَانَ | سورة البقرة(2) | 185 |