اَلْفَرْثُ: جو کچھ جانور کی اوجھڑی کے اندر ہوتا ہے اسے فرث کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (مِنۡۢ بَیۡنِ فَرۡثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا) (۱۶:۶۶) گوبر اور لہو میں سے کس طرح خالص دودھ … فَرَثْتُ کَبِدَہٗ: میں نے اس کے جگر کو پارہ پارہ کردیا۔ اَفْرَثَ فُلَانٌ اَصْحَابَہٗ: فلاں نے اپنے ساتھیوں کو ایسی مصیبت میں مبتلا کردیا جو بمنزلہ فَرْث کے تھی (یعنی ریزہ ریزہ کردینے والی۔)
| Words | Surah_No | Verse_No |
| فَرْثٍ | سورة النحل(16) | 66 |