Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और बेशक तुम्हारे लिए चौपायों में सबक़ है, हम उनके पेटों के अंदर गोबर और ख़ून के दरमियान से तुमको ऐसा ख़ालिस दूध पिलाते हैं जो ख़ुशगवार है पीने वालों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ چوپایوں میں تمہارے لیے یقیناایک سبق ہے ہم تمہیں ان کے پیٹوں کے اندر سے گوبر اور خون کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں جوپینے والوں کے لیے حلق سے آسانی سے اترنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور بیشک تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑا سبق ہے ۔ ہم ان کے پیٹوں کے اندر گوبر اور خون کے درمیان سے تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں ، پینے والوں کیلئے نہایت خوشگوار ۔

By Hussain Najfi

اور بے شک تمہارے لئے چوپایوں میں عبرت کا سامان موجود ہے ہم ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان سے نکال کر تمہیں خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہے ۔

By Moudoodi

اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے ۔ ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں ، یعنی خالص دودھ 54 ، جو پینے والوں کے لیے نہایت خوشگوار ہے ۔

By Mufti Naeem

اوربے شک تمہارے لیے مویشیوں میں ( بھی ) غور وفکر کا سامان ہے ۔ ان کے پیٹوں میں جو گوبر اورخون ہے ہم ان کے درمیان میں سے تمہیں صاف ستھرا دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے ( نہایت ) خوشگوار ہوتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور بیشک تمہارے لیے مویشیوں میں بھی سوچنے کا بڑا سامان ہے ، ان کے پیٹ میں جو گوبر اور خون ہے اس کی بیچ میں سے ہم تمہیں ایسا صاف ستھرا دودھ پینے کو دیتے ہیں جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے ۔

By Noor ul Amin

نیز تمہارے لئے چوپایوں میں بھی عبرت ہے ان کے پیٹ میں فضلہ اور خون موجودہے ان کے درمیان سے ہم تمہیں خالص دودھ نکال کرپلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے بڑاذائقہ دارہوتا ہے

By Kanzul Eman

اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں نگاہ حاصل ہونے کی جگہ ہے ( ف۱۳۸ ) ہم تمہیں پلاتے ہیں اس چیز میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے ، گوبر اور خون کے بیچ میں سے خالص دودھ گلے سے سہل اترتا پینے والوں کے لیے ، ( ف۱۳۹ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک تمہارے لئے مویشیوں میں ( بھی ) مقامِ غور ہے ، ہم ان کے جسموں کے اندر کی اس چیز سے جو آنتوں کے ( بعض ) مشمولات اور خون کے اختلاط سے ( وجود میں آتی ہے ) خالص دودھ نکال کر تمہیں پلاتے ہیں ( جو ) پینے والوں کے لئے فرحت بخش ہوتا ہے