Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और खजूर और अंगूर के फलों से भी, तुम उनसे नशे की चीज़ें भी बनाते हो और खाने की अच्छी चीज़ें भी, बेशक इसमें निशानी है उन लोगों के लिए जो अक़्ल रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی جس سے تم نشہ آور چیزبناتے ہواور اچھا رزق بھی ،بلاشبہ اس میں یقیناان کے لیے نشانی ہے جو عقل رکھتے ہیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی ، تم ان سے نشہ کی چیزیں بھی بناتے ہو اور کھانے کی اچھی چیزیں بھی ۔ بیشک اس کے اندر بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم کھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی ( تمہیں اس حالت میں ) جن سے تم نشہ آور عرق بھی بنا لیتے ہو اور بہترین رزق بھی یقیناً اس میں ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Moudoodi

﴿اسی طرح﴾ کھجور کے درختوں اور انگور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی ۔ 55 یقینا اس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیے ۔

By Mufti Naeem

اور کجھور اور انگور کے پھلوں میں بھی ( غور وفکر کاسامان ہے ) کہ اس سے تم نشے کی چیزیں بھی بنالیتے ہو اور کھانے کی پاکیزہ چیزیں بھی بلاشبہ اس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور کھجور کے پھلوں اور انگوروں سے بھی ( ہم تمہیں ایک مشروب عطا کرتے ہیں ) جس سے تم شراب بھی بناتے ہو ، اور پاکیزہ رزق بھی ( ٢٧ ) بیشک اس میں بھی ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور کھجوراورانگورکے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنالیتے ہو اور عمدہ رزق بھی ، اہل عقل کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے

By Kanzul Eman

اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے ( ف۱٤۰ ) کہ اس سے نبیذ بناتے ہو اور اچھا رزق ( ف۱٤۱ ) بیشک اس میں نشانی ہے عقل والوں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شکّر اور ( دیگر ) عمدہ غذائیں بناتے ہو ، بیشک اس میں اہلِ عقل کے لئے نشانی ہے