ظَعَنَ (ف) یَطْعَنُ ظَعْنًا کے معنی کوچ کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (یَوۡمَ ظَعۡنِکُمۡ ) (۱۶:۸۰) سفر کے دن۔ اور ظَعِیْنَۃٌ اس ہودج کو کہتے ہیں جس میں عورت سوار ہو اور کبھی یہ لفط کنایۃً عورت کے لیے بولا جاتا ہے خواہ وہ ہودج میں ہو یا نہ ہو۔
Words | Surah_No | Verse_No |
ظَعْنِكُمْ | سورة النحل(16) | 80 |